حیدرآباد میں یوم پاکستان انتہائی ملی جوش و خروش سے منایا گیا

مسلم لیگ (ن) سمیت مختلف سیاسی ،سماجی تنظیموں کی جانب سے ریلیوں و تقریبات کا انعقاد

ہفتہ 23 مارچ 2019 22:45

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2019ء) حیدرآباد میں بھی یوم قرارداد پاکستان انتہائی ملی جوش و خروش سے منایا گیا ۔مختلف سیاسی ،سماجی تنظیموں سمیت اسکولوں کی جانب سے ریلیوں اور تقریبات کا انعقاد کیا گیا ،اس حو الے سے پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع حیدرآباد کے صدر حنیف صدیقی کی زیر صدارت صدیقی ہا ئو س میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں یو م پاکستان کے حو الے سے کیک کا ٹا گیا تقریب میں عبد الو حید انقلابی، اکبر علی شاہ، نذر محمد پٹھان اور رحمت اللہ قریشی سمیت ودیگر شریک تھے ۔

تحر یک لبیک پاکستان کے رہنما ئو ں حا جی ند یم قادری،سرپر ست اعلیٰ صوفی رضا محمد عبا سی ،صلا ح الد ین غو ری اوردیگر نے یوم پاکستان کے حو الے سے منعقد ہ تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ یو م قرار داد پاکستان کا دن ہمیں اُس تجد ید عہد کی یا د دلا تا ہے جب دو قومی نظر یئے کے تحت پاکستان کے قیام کی قرارداد منظور کی گئی۔

(جاری ہے)

پاکستان سنی تحر یک حیدرآباد کے زیر اہتمام قرار داد 23ما رچ 1940کے حو الے سے حیدر چوک پر ریلی کا انعقاد کیا گیا جس کی قیا دت ضلعی کنو ینر محمد عابد قادری واراکین ضلعی کمیٹی سید ساجد علی کا ظمی ،شفیق مئیو قادری، بچل بلو چ سلطا نی ودیگر نے کی ریلی کے موقع پر امن کی علا مت فاختہ اور پاکستانی پر چم کے غبا رے فضا ء میں چھو ڑ ے گئے اس موقع پر خطاب کر تے ہو ئے ضلعی کنو ینر محمد عابد قادری نے کہا کہ قرار داد پاکستان 23ما رچ 1940کو لا ہو ر میں پیش کی گئی اس قرار داد کو پیش کر نے والے ہمارے اکا بر ین مو لا نا فضل حق جو کہ تحر یک پاکستان کے ہیر و ہے انہیں تا قیا مت تک پاکستانی قوم یا د رکھے گی ،اس موقع پر پاکستان سمیت نیو زی لینڈ ،کشمیر ،فلسطین کے مسلما نو ں کیلئے خصو صی دعا ئیں کی گئی۔

گو رنمنٹ بو ائز اسکول حیدرآباد سٹی کی جانب سے یو م تشکیل پاکستان ،تجدید عہد وفاء کے عنو ان پر تقریب منعقد کی گئی جس میں گسٹا حیدرآباد کے صدر مبا رک علی عبا سی اور اساتذ ہ سمیت طلبا ء و طالبات نے شرکت کی ،اس موقع پر عہد کیا گیا کہ قائد اعظم محمد علی جنا ح کے اقوال کی پا سداری کر تے ہو ئے وطن عزیز کی سالمیت اور بقا ء کیلئے پا ک فوج کے شانہ بشانہ اپنا بھر پو ر کر دار ادا کر یں گے ۔

پی ٹی آئی اسپورٹ اینڈ کلچر ل فیڈ ریشن حیدرآباد کی جانب سے منظور خان ،شکیل غو ری اور با بو علی اکبر ہا لیپو ٹہ کی قیا دت میں ریلی نکا لی گئی جو پر یس کلب پہنچی ۔دی سٹی اسکول لیا قت کیمپس کو ہسار میں یو م پاکستان کے موقع پر ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں ہیڈ میٹر یس مس ڈیلفن انتھو نی ،حنا تنو یرسمیت اساتذ ہ اور طلبا ء نے شرکت کی تقریب میں طلبا ء نے ملی نغمے اور تقاریر پیش کرتے ہو ئے ملک سے اپنے ملی جذ با ت ،محبت اور عقید ت کا اظہار کیا ۔

سندھ شہری حقوق کو نسل کے زیر اہتمام یو م قرار داد پاکستان کے حو الے سے ایک تقریب منعقد کی گئی جس سے عبد الو حید انقلابی ،احمد علی نا غٹر ایڈ وکیٹ ،قاضی احتشام الحق ،اکبر علی شاہ اور ملک وزیر علی دربار سمیت دیگر نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج یو م تجد ید عہد وفا کا دن ہے اور آج کے دن دو قومی نظر یہ پر شہر بنگال مو لو ی فضل حق نے ایک قرار داد پیش کرکے تقسیم ہند کا مطا لبہ پیش کیا ،تقریب میں 79ویں سالگرہ کا کیک بھی کا ٹا گیا ۔

اسی طر ح اسپارک اسٹر یٹ چلڈرن سینٹر کی جانب سے زاہد تھیبو ،انیسا ء ولی اللہ کی قیا دت میں ریلی نکا لی گئی ۔ہما ء حقوق نسواں فائو نڈ یشن کی جا نب سے صوبا ئی صدر رائو فراز احمد ،شبا نہ ڈماچ ،زاہدہ ملا ح اور دیگر کی قیا دت میں ریلی نکا لی گئی جس میں شریک خو اتین اور بچے پاکستان زند ہ با د کے نعرے لگا رہے تھے ۔قومی امن کمیٹی بر ائے بین المذاہب ہم آہنگی کی جانب سے بھی پیر علی شاہ اور فیصل کی قیا دت میں ریلی نکا لی گئی اس موقع پر انہو ںنے کہا کہ پاکستان کی سلا متی اور خو شحا لی کیلئے کسی بھی قربا نی سے دریغ نہیں کر یں گے اور اسکی تعمیر و تر قی کیلئے جد وجہد جا ری رکھیں گے ۔