ملائشین وزیر اعظم مہاتیر محمد راولپنڈی چیمبر کے سالانہ انٹرنیشنل اچیومنٹ ایوارڈ کی تقریب کے مہمان خصوصی ہونگے

ایوارڈز کی تقریب رواں سال 9 جولائی کوالالمپور میں منعقد ہو گی

ہفتہ 23 مارچ 2019 23:07

ملائشین وزیر اعظم مہاتیر محمد راولپنڈی چیمبر کے سالانہ انٹرنیشنل اچیومنٹ ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2019ء) ملائشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سالانہ انٹرنیشنل اچیومنٹ ایوارڈ کی تقریب کے مہمان خصوصی ہونگے ایوارڈز کی تقریب رواں سال 9 جولائی کو ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں منعقد ہو گی صدر چیمبر ملک شاہد سلیم کے مطابق گروپ لیڈر و سابق صدر سہیل الطاف کے ہمراہ انہیں اسلام آباد میںپاکستان کے دورے پر آئے ہوئے وزیر اعظم مہاتیر محمدسے وزیراعظم ہاوس میں مختصر ملاقات کا موقع ملااور انہیں تقریب میں شرکت کے لئے دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی ملک شاہد سلیم نے کہا کہ اس موقع پر 8 جولائی کوپاکستان بزنس کانفرنس بھی منعقد ہو گی جس میں ملک بھر سے صنعت و تجارت کی 600 سے زائد نمایاں شخصیات شریک ہوں گی کانفرنس میں بڑی تعداد میں تاجروں ، سرمایہ کاری اور صنعتکاروں کی شرکت سے پاکستان میں سرمایہ کاری اور ریجن میں صنعت و تجارت کو فروغ حاصل ہوگا، روزگار اور کاروبار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے انہوں نے کہاکہ بزنس کانفرنس کا مقصد دوسرے ملکوں کے تاجروں اور کاروباری افراد کو باہمی تجارت کے فروغ کے مواقع فراہم کرنا اور انہیں پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے راغب کرنا ہے ملک شاہد سلیم نے کہا کہ زرمبادلہ کے حصول او ر برآمد ت میں اضافے کے لئے لازم ہے کہ ہم اپنی مصنوعات کو عالمی منڈیوں تک پہنچائیں اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دیں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ملائیشیا کے مابین کئی شعبوں میں باہمی تعاون سے متعدد منصوبے جاری ہیں اور ایوان صنعت و تجارت راولپنڈی کی بزنس کانفرنس سے ملائیشیااور پاکستان کی تاجر برادری کو مل بیٹھنے اور مشترکہ منصوبہ سازی و تجارت پر غورکے مواقع میسر آئیں گے۔