ؔراولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے پاکستان زندہ باد ہفتہ صفائی کے دوران 7000ٹن سے زائد ویسٹ ٹھکانے لگا دیا

ہفتہ 23 مارچ 2019 23:12

۵راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2019ء) راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نی18تا 23مارچ تک ہونیوالے پاکستان زندہ باد ہفتہ صفائی میں راولپنڈی اور اسکی تحصیلوں سے 7000ٹن سے زائد ویسٹ ٹھکانے لگا دیا گزشتہ روزیوم پاکستان کے حوالے سے آر ڈبلیو ایم سی آفس اور البائراک ورکشاپ پر منعقدہ تقریبات میں پرچم کشائی کی گئی اور کیک بھی کاٹے گئے جبکہ ڈور ٹو ڈور اور مارکیٹ صفائی آگاہی مہم میں شہر کے مختلف علاقوں میں گھر گھر صفائی کا پیغام پہنچایا اور ویسٹ بیگز تقسیم کئے اسکے علاوہ ان علاقوں کے کاروباری مراکز میں بھی ہر دکاندار کے پاس جا کر انہیں صفائی کی اہمیت افادیت سے آگاہ کیاہفتہ صفائی میں راولپنڈی ،گوجر خان،ٹیکسلا،کلر سیداں،کہوٹہ سے 7ہزار ٹن سے زائد کوڑا کرکٹ لوسر ڈمپ سٹیشن لے جاکر ڈمپ کر دیا ہے،آرڈبلیو ایم سی آفس میں یوم پاکستان کے حوالے سے تقریب میں کمپنی سیکرٹری ڈاکٹر رضوان علی شیر دل نے دیگر اعلیٰ حکام کے ہمراہ پرچم کشائی کی اور کیک کاٹا گیا،اس موقع پر ملکی سلامتی اور ترقی کیلئے خصوصی دعا بھی کرائی گئی،جبکہ ادھر البائراک ورکشاپ لیاقت باغ میں سینئرمنیجر آپریشنز آر ڈبلیو ایم سی ڈاکٹر حامد اقبال اور جی ایم آپریشنز البائراک مرات شینگر نے کیک کاٹا اور اس موقع پر پاکستان اور ترکی کے جھنڈے لہرائے گئے اور پاک ترک دوستی زندہ باد کے نعرے بھی لگائے گئے ،ہفتہ صفائی کیلئے تعینات سینیٹری ورکرزنے دن رات مختلف شفٹوں میں صفائی کے فرائض سرانجام دیئے،آر ڈبلیو ایم سی اور البائراک کی کمیونیکیشن ٹیمیں ،گھر ،گھر جا کرشہریوں کو صفائی کی اہمیت و افادیت سے آگاہ کیا،انکے ہاتھ دھلوائے ،اسی طرح تجارتی مراکز ،تعلیمی اداروں ،مذہبی مقامات تک ورکرزنے پہنچ کر صفائی کا پیغام عام کیا،ہفتہ صفائی میں راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور البائراک کے شہر میں قائم 4کیمپوں میں سیکڑوں افراد میں ویسٹ بیگز ،پمفلٹس تقسیم کئے گئے اور اسکے ساتھ انکے ہاتھ بھی دھلوائے گئے،جمعہ کے روز راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور البائراک کے کارکنوں نے مختلف مساجد میں جا کر نمازیوں کو صفائی کی اہمیت کا پیغام پہنچایا اور امام صاحبان،خطیب اور علماء کرام نے اپنے خطاب میں شہریوں کو قرآن و سنت کی روشنی میں صفائی پر عمل پیرا ہونے کی تلقین فرمائی ، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی آفس کے سامنے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور البائراک نے صفائی آگاہی کیمپ اور صفائی آگاہی واک سے خطاب میں ڈی سی راولپنڈی چوہدری محمد علی رندھاوا نے کہا کہ شہریوں کی بھرپور شرکت اور تعاون نے اس صفائی مہم کو کامیاب بنا دیا ہے،شہرکی صفائی اور شہریوں میں صفائی کاشعور اجاگر کرنے کیلئے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور البائراک کی کاوشیں قابل تعریف ہیں،یہ شہر بھی ہمارا گھر ہے اور اپنے گھروں کی طرح اسے بھی صاف رکھنا ہم سب کی زمہ داری ہے ،ا ور اس ہفتہ صفائی منانے کا مقصد بھی گھر گھر تک یہ پیغام پہنچانا ہے کہ صفائی نصف ایمان ہے،ہم خود اور اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھ کے بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں،ہمیں اس صفائی پر صرف ایک ہفتے کیلئے عمل نہیں کرنا ہے بلکہ اسے پوری طرح روز مرہ کے معمولات کا حصہ بنا لینا ہے،بچے اپنے بڑوں سے ہی سیکھتے ہیں ،ہم انہیں صفائی ستھرائی کاعادی بنائیں تاکہ وہ آگے چل ملک کیلئے ایک مفید شہری ثابت ہوسکیں،انہوں نے اس موقع پر شہریوں،سول ڈیفنس اہلکاروں میں ویسٹ بیگز ،پمفلٹس اور پودے بھی تقسیم کئے ،بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے مسلم سیکنڈری ہائی سکول سیدپور میں پودا لگا کر شجرکاری کا آغاز بھی کیا ۔