ترقیاتی منصوبوں پر اب تک دس ارب روپے کے اخراجات ہوچکے ہیں،وزیراعلی بلوچستان

ہفتہ 23 مارچ 2019 23:12

ترقیاتی منصوبوں پر اب تک دس ارب روپے کے اخراجات ہوچکے ہیں،وزیراعلی ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2019ء) وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ رواں مالی سال میں ترقیاتی منصوبوں کے لئے پی اینڈ ڈی نے 40ارب روپے کی اتھارائزیشن کردی ہے اور محکمہ خزانہ نے 33ارب روپے جاری کردیئے ہیں، ترقیاتی منصوبوں پر اب تک دس ارب روپے کے اخراجات ہوچکے ہیں، اپنے ایک ٹیوٹر پیغام میں وزیراعلی کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ عوام کو بہکانے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ صورتحال ان عناصر کی موقف سے مختلف ہے اور ان عناصر کو عوام کو بہکانے کی کوشش بند کردینی چاہئے کیونکہ عوام کو بہکانا عوامی نمائندوں کو زیب نہیں دیتا، اپنے ایک اور ٹیوئٹ پیغام میں وزیراعلی کا کہنا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں مزید منصوبوں کا اعلان کیا جائے گا، حکومتی اقدامات سے اپوزیشن اور کچھ عناصر پریشان ہیں کیونکہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے انہیں اپنی سیاسی ساکھ میں کمی ہوتی نظر آرہی ہے، وزیراعلی نے کہا ہے کہ ہم بلوچستان کو بہت آگے لے کر جائیں گے، کوئٹہ ترقیاتی پیکج کے حوالے سے اپنے ایک ٹیوئٹ میں وزیراعلی نے کہا ہے کہ اس پروجیکٹ سے عوام کی سہولت کے لئے بہت سے علاقے کھلیں گے، کوئٹہ کے لئے تین ڈیمز، سڑکیں، فلائی اوور، سریاب سے آگے کے علاقے کا میٹروپولیٹن کا حصہ بننا ، ہسپتالوں کی بہتری، امراض قلب اور کینسر ہسپتالوں کے قیام، کوئٹہ سیف سٹی پروجیکٹ، 1122ایمرجنسی سروس اور بہت سے دیگر ترقیاتی منصوبوں سے کوئٹہ کے عوام کو بہتر شہری سہولیات اور جدید علاج معالجہ میسر آئے گا۔

متعلقہ عنوان :