ملائیشیا پاکستان کی دفاعی صنعت سے بے حد متاثر، پاکستان کے اینٹی ٹینک میزائل خریدنے میں دلچسپی کا اظہار

گزشتہ روز ملائیشیا کے وزیراعظم نے جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیاروں کی خریداری میں دلچسپی کا اظہار تھا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 23 مارچ 2019 20:10

ملائیشیا پاکستان کی دفاعی صنعت سے بے حد متاثر، پاکستان کے اینٹی ٹینک ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مارچ2019ء) ملائیشیا پاکستان کی دفاعی صنعت سے بے حد متاثر، پاکستان کے اینٹی ٹینک میزائل خریدنے میں دلچسپی کا اظہار، گزشتہ روز ملائیشیا کے وزیراعظم نے جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیاروں کی خریداری میں دلچسپی کا اظہار تھا۔ تفصیلات کے مطابق ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد پاکستان کا تین روزہ خصوصی دورہ مکمل کرکے ہفتے کے روز اپنے وطن واپس روانہ ہوگئے۔

پاکستان کے دورے کے دوران ملائیشیا کے وزیراعظم نے حکومت پاکستان کے ساتھ کئی معاہدوں پر دستخط کیے۔ جبکہ دورے کے دوران ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد پاکستان کی دفاعی صنعت سے بے حد متاثر ہوئے۔ ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے خاص طور پر پاکستان کے جنگی طیارے جے ایف 17 تھنڈر کی خریداری میں دلچسپی کا اظہار کیا، جبکہ پاکستان کی جانب سے تیار کیا جانے والا ایک اور ہتھیار وزیر اعظم ملائیشیا مہاتیر محمد کو بے حد پسند آیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد پاکستان کی جانب سے تیار کیے جانے والے اینٹی ٹینک میزائل سے بھی بے حد متاثر ہوئے ہیں۔ مہاتیر محمد نے پاکستان کے اینٹی ٹینک میزائل خریدنے میں بھی دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ اس حوالے سے حتمی معاملات جلد طے پا جانے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے تیار کیے جانے والا اینٹی ٹینک میزائل دنیا کے کسی بھی جدید سے جدید ٹینک کو تباہ کر سکتا ہے۔ اس حوالے سےوفاقی وزیر اسد عمر نے بھی کہاہے کہ پاکستان ملائیشیا کو ٹینک شکن میزائل برآمد کر نے کے معاہدہ پر جلد عمل کرے گا۔ جبکہ ملائیشیا نے پاکستان کو دفاعی نمائش میں شرکت کی دعوت دی ہے۔اسد عمر نے کہاکہ پاکستان دفاعی نمائش میں جے ایف 17 طیاروں کی نمائش کریگا۔