پاک بحریہ نے یوم ِ پاکستان روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا
ہفتہ 23 مارچ 2019 23:12
(جاری ہے)
یوم پاکستان کی سب سے اہم تقریب مسلح افواج کی مشترکہ پریڈ تھی جو اسلام آباد کے شکرپڑیاں پریڈ گرائونڈمیں منعقد ہوئی۔
سفید مصفاروایتی وردی میں ملبوس پاک بحریہ کا چاق و چوبند دستہ بھی اس تقریب کا اہم حصہ تھا جس کی قیادت کمانڈرمحمد شاہد اقبال کر رہے تھے ۔ پاک بحریہ کی لیڈی آفیسرز، اسپیشل سروس گروپ (نیوی) اور پاک بحریہ کا میوزیکل بینڈمسلح افواج کے مشترکہ دستوںمیں شامل تھے۔ پاکستان نیوی کے ائیر کرافٹP3Cاورین ، Z9ECنے بھی اس پروقارپریڈ کے دوران فلائی پاسٹ میں حصہ لیا۔ علاوہ ازیں، اس موقع پرپاک بحریہ کے تعلیمی اداروں کے طلباوطالبات نے قومی اور حب الوطنی کے ترانے گائے۔پاکستان نیوی کے کیپٹن شرجیل افتخار P3Cفارمیشن فلائی پاسٹ کی قیادت کررہے تھے۔ P3Cلانگ رینج میری ٹائم پٹرول ائیر کرافٹ ہے جسے عرفِ عام میں ’فلائنگ ڈسٹرائیر ز ‘ بھی کہا جاتا ہے۔یہ ہوائی جہاز اینٹی سرفیس میزائلز، اینٹی سب میرین ٹارپیڈوز، ڈیپتھ چارجز، بموں اور بارودی سرنگوں سے لیس ہیں۔ حالیہ پاکستان اور بھارت کشیدگی کے دوران پاکستان نیوی کے ائیر کرافٹ P3C نے بھارتی آبدوز کا سراغ لگایا اور اسے پاکستانی پانیوں میں داخل ہونے سے روک دیا۔پاک بحریہ کی سی ایگل ٹیم جس کی قیادت پاک بحریہ کے کیپٹن عمران رانا کر رہے تھے اور اسپیشل سروس گروپ (نیوی) بھی مسلح افواج کی اسکائی ڈائیونگ ٹیم کا حصہ تھی۔ اس ٹیم نے فری فال جمپنگ کی مختلف تکنیک کا مظاہرہ کیا جس میں پیچیدہ مہارتیں اور مکمل درستگی کے ساتھ مقررہ مقام پر اُترنا شامل تھا۔دیگر سرگرمیوں کے علاوہ، ایوان صدر میں ایک پروقار تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں پاک بحریہ کی6 ریئرایڈمرل کو ہلال امتیاز ملٹری سے نوازا گیا۔صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے ریئر ایڈمرل زین ذولفقار، ریئرایڈمرل فیصل رسول لودھی، ریئرایڈمرل زاہد الیاس، ریئرایڈمرل سید اسد کریم، ریئرایڈمرل محمد زبیر شفیق اور ریئرایڈمرل محمد شفیق کو ہلال امتیاز ملٹری سے نوازا۔مزید براں، پاک بحریہ کے 2 سیلرز محمد اسلم MGT-Iاور مرزا شاہد زیب CDT-I کو ستارہ بسالت سے نوازا گیا۔پاک بحریہ کی خصوصی ٹیلی فلم - لعل بھی اس موقع پر الیکٹرانک میڈیا پر نشر کی گئی جس میں حب الوطنی کے جذبے کو اجاگر کیا گیا اور قوم پرستی کو بحری جنگجوئوں کی حتمی ترجیح کے طور پر پیش کیا گیا۔ ۔مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.