اماراتی حکومت کی جانب سے دبئی کے برخ خلیفہ پر پاکستانی پرچم آویزاں کرنے کا اعلان

دنیا کی بلند ترین عمارت پر پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجے یوم پاکستان کے سلسلے میں پاکستانی پرچم آویزاں کیا جائے گا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 23 مارچ 2019 21:28

اماراتی حکومت کی جانب سے دبئی کے برخ خلیفہ پر پاکستانی پرچم آویزاں ..
دبئی  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مارچ2019ء) اماراتی حکومت کی جانب سے دبئی کے برخ خلیفہ پر پاکستانی پرچم آویزاں کرنے کا اعلان، دنیا کی بلند ترین عمارت پر پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجے یوم پاکستان کے سلسلے میں پاکستانی پرچم آویزاں کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق اماراتی حکومت کی جانب سے یوم پاکستان کے موقع پر دبئی کے برج خلیفہ کو پاکستانی پرچم میں رنگ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

یوم پاکستان کے موقع پر اماراتی حکومت کی جانب سے اس دن کو منانے کیلئے خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔ یوم پاکستان کے موقع پر دنیا کی سب سے بلند ترین عمارت دبئی کے برج خلیفہ پر خصوصی طور پر پاکستانی پرچم آویزاں کیا جائے گا۔ جبکہ برج خلیفہ کے اطراف میں موجود جھیل اور دیگر عمارتوں پر بھی پاکستانی پرچم کا عکس نمایاںہوگا ۔ واضح رہے کہ 2 برس قبل بحی اماراتی حکومت یوم پاکستان کے موقع پر دبئی کے برج خلفیہ پر پاکستانی پرچم آویزاں کر چکی ہے۔