ضلع عمرکوٹ میں 23مارچ انتہائی جوش و جذ بے اور بھرپور انداز سے منایا گیا

ہفتہ 23 مارچ 2019 23:23

عمرکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2019ء) ضلع عمرکوٹ میں 23مارچ انتہائی جوش و جذ بے اور بھرپور انداز سے منایا گیا، پرچم کوشائی کی بڑی تقریب گورمنٹ ڈگری بوائیز کالیج میں منعقد کی گی ، تقریب کے مہمان خصوصی ضلع کانسل چیرمین عمرکوٹ ڈاکٹر سید نور علی شاھ نے کہا کہ 23 مارچ ہمیں اتحاد ، اخوت، بھائی چاری اور محبت کادرس دیتی ہے ، ہماری شناخت ہمارے وطن سے ہے اور اس دن قرار داد پاکستان منظور ہونے کے بعد ہمیںآج آزاد وطن نصیب ہوا آج ہم ایک قوم اور ہم میں کوئی زات پات کی تفریق نہیں ہے ہم صرف پاکستانی ہیں ،انہوں نے کہا پاکستان کے لیے 23 مارچ قرار داد پاکستان اتنی ہی اہمیت کا حامل ہے جتنی کے کسی بھی قوم کے لیے اس کی پہنچان اور شناخت 23 مارچ کا دن پاکستانوں کے لیے اس کی شناخت کا دن ہے اس دن قراد داد پاکستان پیش کرنے کی وجہ سے پاکستان ایک آزاد اسلامی ریاست وجود میں آیا ،انہوں نے کہا کہ نوجوان آزادی کی اصل روح کو سمجھے اور اپنی تعلیم کی طرف بھرپور توجہ اور ملک میں درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملک کی خدمت کریں ، تقریب میں شریک ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمان میمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے 23 مارچ 1940 کو مسلمانوں کے لیے ایک الگ وطن کے حصول کے لیے ایک قرار ادا پیش کی اور اس قرار داد کو متفقہ طور پر منظور کیا گیا اور پاکستان بڑی قربانیوں کے بعد وجود میں آیا آزادی کیا نعمت ہے یہ ان قوموں سے پوچھیں جو اپنی آزادی کے لیے بے پناھ قربانیاں اور جدوجہد کر رہی ہیں ہم سب کو چاہئے دی گئی زمہ داریاں ایمانداری سے نبھائیں،انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں جاری دہشتگردی کے خلاف آپریشن میں پاک فوج کے شہید ہونے والے بہادر جوانوں کو زبردست اخراج تحسین پیش کیا ، اس موقع پر ایس ایس پی عمرکوٹ اعجاز شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 23 مارچ کا دن برصغیر کے مسلمانوں کی تاریخ کا سب سے اہم روشن باب ہے اور قائد اعظم محمد علی جناح کی اعلی قیادت نے تحریک پاکستان کے قائدین نے تاریخی تحریک چلا کراور بزرگوں کی بے پناھ قربانیوں اور جدوجہد کے بعد پاکستان وجود میں آیا ، اس موقع پر مونسپل کمیٹی عمرکوٹ چیرمین خالد سراج سومرو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 23 مارچ قرار داد پاکستان منظور ہونے کا دن ہے اور ہم سب امید کرتے ہیں کہ ہم سب ایک ہو جائیں اور اس ملک کو امن کا گہوارہ بنائیں ، انہوں نے کہا 23 مارچ کا دن ایک وعدے کی پہچان کا دن ہے ، تقریب میں مختلف اسکولوں کے بچوں نے خوبصورت ٹیبلوز ، ملی نغمے اور خاکے پیش کئے اور طلبہ نے 23 مارچ قرار داد پاکستان کی تاریخی اہمیت، تحریک کے دوران دی گئی بے پناھ قربانیوں پر ان کو اخراج تحسین پیش کیا ، 23 مارچ کی تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر، اوردیگر محکموں کے آفسران، معزیز شہری ،لوگوں اور بچوں کی ایک بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی ، بعدا زا ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی عمرکوٹ نے گورمینٹ ڈگری کالیج میں پودے لگائے۔