راہول گاندھی نے گڑگاؤں میں مسلمان خاندان پر ہوئے ظلم کا ذمہ داربی جے پی اور آرایس ایس کوقرار دے دیا

بے جے پی سیاسی مفادات کے لیے نفرت اور تعصب پھیلا رہے ہیں جو کہ بہت خطرناک حکمت عملی ہے، راہول گاندھی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ ہفتہ 23 مارچ 2019 22:00

راہول گاندھی نے گڑگاؤں میں مسلمان خاندان پر ہوئے ظلم کا ذمہ داربی جے ..
نئی دہلی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ2019ء) انڈین نیشنل کانگرس کے چئیرمین راہول گاندھی نے کہا ہے کہ گڑگاؤں میں مسلمان خاندان پر ہندوؤں کے ظلم کی ذمہ دار بھارتی جنتا پارٹی اور راشٹریا سویام سیوک سنگ ہے۔ انہوں نے کہا کے یہ دونوں جماعتیں سیاسی مفادات کے لیے ملک میں نفرت اور تعصب پھیلا رہے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں میں نفرت بڑھ رہی ہے لیکن اس حکمت عملی کے نتائج بہت بھیاناک ہوں گے۔

انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ گڑگاؤں میں ہونے والے ظلم پر ہر محبِ وطن ہندوستانی غصے میں ہے اور اسے کسی نے پسند نہیں کیا جبکہ اس واقعے کے پیچھے مودی کا متعصب روایہ ہے۔ 
 انہوں نے کہا کہ بے جے پی اور راشٹریا سویام سیوک سنگ ملک میں نفرت پھیلا رہے ہیں لیکن اس نفرت کے نتائج بہت برے ہوں گے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بھارت سمیت پوری دنیا کے ہندوؤں نے اپنا مذہبی تہوار ہولی منایا جس کے دوران بھارتی شہر گڑگاؤں میں انتہا پسند ہندوؤں نے ایک مسلمان گھر میں گھس کر گھر والوں کو مارا پیٹا اور ظلم کا نشانہ بنایا جس کی وڈیو سوشل میڈیا اور بھارتی میڈیا پر وائرل ہو گئی ۔ پوری دنیا نے اس واقعہ پر افسوس اور غصے کا اظہار کیا کہ بھارت میں مسلمانوں کو تحفظ حاصل نہیں۔

بھارت میں بھی مسلمان شدید غم اور غصے میں مبتلا ہیں، بہت سے بھارتی ہندو بھی اس واقعہ پر دکھی ہیں۔ بہت سے ہندوؤں نے بھی اس واقع کو ظلم قرار دے کر مجرمان کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ مسلمان خاندان پر حملہ کرنے والوں کا تعلق بھارت کی انتہا پسند تنظیم راشٹریا سویام سیوک سنگ سے بتایا گیا ہے جو کہ مسلمانوں کے شدید خلاف ہے۔ وڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ انتہا پسند ہندو مسلمان خاندان کو پاکستان جانے کا کہہ رہے ہیں۔

اس سے پہلے بھی بھارت میں مسلمانوں پر کئی بار ظلم و ستم کے واقعات دیکھنے میں آئے ہیں، کئی بار انتہا پسند ہندو مسلمانوں پر گائے کا گوشت کھانے کا الزام لگا کر انہیں تشدد کا نشانہ بنا چکے ہیں جبکہ کئی مسلمان ان واقعات میں شہید بھی ہو چکے ہیں۔ اب بھارتی پارٹی انڈین نیشنل کانگرس کے چئیرمین راہول گاندھی نے کہا ہے اس سب کے پیچھے بھارتی حکومت اور مودی ہے۔