نوابزادہ میر سراج رئیسانی شہید کیلئے ستارہ شجاعت کا اعزاز

ةمیرے والد کو ستارہ شجاعت کا اعزاز ملنے بہت بڑی بات ہے ، بھات تسلیم کریں پاکستان ایک حقیقت ہے اور ہم زندہ و تابندہ آزاد قوم ہیں، پاکستان کیلئے ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے،صاحبزادے نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی

ہفتہ 23 مارچ 2019 23:29

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2019ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء نوابزادہ میر سراج رئیسانی شہید کو ستارہ شجاعت کا اعزاز عطاء کیا گیا تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے مستونگ میں 13جولائی 2018ء کو ایک جلسے کے دوران خود کش حملے میں شہید ہونے والے بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء نوابزادہ میر سراج رئیسانی شہید کو ستارہ شجاعت کا اعزاز عطاء کیا گیا اور یہ تقریب اسلام آباد میںصدر مملکت ہائوس میں 23مارچ کی مناسبت سے منعقد ہوئی جس میں نوابزادہ میر سراج رئیسانی کو بھی یہ اعزاز بخشا ۔

اس حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے نوابزادہ میر سراج ر ئیسانی شہید کے صاحبزادے نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے کہا ہے کہ نواب زادہ میر سراج رئیسانی شہید نے ملک اور قوم کی خاطر لڑتے ہوئے شہید ہوگئے اور ملک دشمن عناصر قوتیں کبھی بھی پاکستان اور بلوچستان کی ترقی نہیں چاہتے تھے میرے والد کو ستارہ شجاعت کا اعزاز ملنے بہت بڑی بات ہے اور پاکستان کیلئے ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ۔

(جاری ہے)

نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے کہا کہ ہم واضح کردینا چاہتے ہیں کہ امن کی خواہش کو ہرگز ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے‘ پاکستان ایک حقیقت ہے اور ہم زندہ و تابندہ آزاد قوم ہیں، بھارت کو یہ تسلیم کرنا ہوگا، ان کی قیادت کی تنگ نظری ہوگی اگر وہ ہمیں 1947ء کے نظریات اور تصورات کی عینک سے دیکھیں گے، یہ خطے کے امن کے لیے خطرناک ہے، خطے کو امن کی ضرورت ہے‘ ہمیں جنگ کے بجائے تعلیم‘ صحت اور روزگار کی فراہمی پر توجہ دینی چاہیے‘ ہماری اصل جنگ غربت اور بیروزگاری کے خلاف ہے ہم ذمہ دار قوم ہیں، ماضی سے سبق سیکھ کر مستقبل تعمیر کررہے ہیں، ہم تلخیوں اور نفرتوں کو ختم کرکے خوشحالی کے بیج بونا چاہتے ہیں، ہم جمہوری ملک ہونے کے ناطے لڑائی پر یقین نہیں رکھتے، ہر مسئلے کو مذاکرات اور بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں، اس ضمن میں بھارت کا رویہ نامناسب اور غیر ذمہ دارانہ رہا ہے جس کی بدولت خطہ امن کے مسلسل خطرات سے دوچار ہے، پلوامہ حملے کے بعد کی صورتحال اس کی تازہ مثال ہے جس میں بلا ثبوت پاکستان پر الزام لگادیا گیا، دھمکی آمیز پیغامات سے جنگ کی فضاء پیدا کی گئی انہوں نے کہا کہ نواب زادہ میر سراج رئیسانی شہید نے ملک اور قوم کی خاطر لڑتے ہوئے شہید ہوگئے اور ملک دشمن عناصر قوتیں کبھی بھی پاکستان اور بلوچستان کی ترقی نہیں چاہتے تھے میرے والد کو ستارہ شجاعت کا اعزاز ملنے بہت بڑی بات ہے اور پاکستان کیلئے ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔