عوامی نیشنل پارٹی کی ہائیرایجوکیشن کمیشن کی جانب سے طلبا تنظیموں کی تعلیمی اداروں میں تنظیمی و سیاسی سرگرمیوں پرپابندی کی مذمت

ہفتہ 23 مارچ 2019 23:29

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2019ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی دفتر باچاخان مرکز سے جاری کردہ صوبائی بیان میں ہائیرایجوکیشن کمیشن کی جانب سے طلبا تنظیموں کی تعلیمی اداروں میں تنظیمی و سیاسی سرگرمیوں پرپابندی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی طلبا تنظیموں کی تعلیمی اداروں میں تنظیمی سیاسی سرگرموں پر پابندی کے ناروا عمل کی کسی صورت بھی حمایت نہیں کرسکتی بلکہ اس کے خلاف آنے والے اسمبلی اجلاس میں نہ صرف بھر پور آواز اٹھائے گی بلکہ طلبا کے جمہوری حقوق کا ہر حال میں دفاع کرے گی ۔

اس وقت ملک اور صوبے میں موجود بہت سے سیاستدان ، بیوروکریسی اور انتظامیہ کے آفیسران طلبا تنظیموں کی بدولت ہی اس مقام پر پہنچے ہیں ۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا ہے کہ طلبا تنظیموں پر پابندی بیوروکریسی ، آفیسر شاہی اور مقتدر قوتوں کا دیرینہ خواہش رہی ہے مذکورہ قوتیں نہیں چاہتیں کہ تازہ دم قیادت آگے آئیں بلکہ وہ چاہتی ہیں کہ تعلیمی اداروں سے پیدا ہونے والے لیڈروں کی پیدائش کو ختم کردیا جائے کیونکہ طلبا تنظیموں کے سیاسی گرمیوں کے راستے ہی متوسط افراد سیاسی میدان میں شامل ہوجاتے ہیں اور مڈل کلاس کے لوگ ہی عوامی مسائل بہتر انداز میں حل کرنا جانتے ہیں ۔

طلبا تنظیموں کی سیاسی اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندی کا سلسلہ آج سے نہیں بلکہ گزشتہ 40 سالوں سے چلا آرہا ہے جو قابل مذمت و قابل افسوس ہے ۔ چونکہ طلبا معاشرے کا باشعور طبقہ ہے وہ سیاست کے پیچ وخم ورموز سے آشنا ہوتے ہیں اس لئے طلبا تنظیموں سے نکلنے والے رہنما ہی سرمایہ دارانہ ، جاگیردانہ سسٹم کا خاتمہ کرسکتے ہیں ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ طلبا تنظیموں کی سیاسی اور تنظیمی سرگرمیوں پر سے پابندی کا فوری خاتمہ کیا جائے اور تمام طلبا کی نمائندہ ، مترقی ، عوام اور وطن دوست تنظیموں کو تعلیمی اداروں میں آزادانہ طور پر پرامن طریقے سے سیاست کرنے کی اجازت دی جائے ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ طلبا تنظیموں کی دور آمرت میں جمہوریت کی بحالی کے لئے گراں قدر خدمات پیش پیش رہی ہیں جنہیں فراموش نہیں کیا جاسکتا ۔

متعلقہ عنوان :