Live Updates

برطانیہ ، پاکستانی ہائی کمیشن نے برطانوی شہریوں کیلئے ای ویزا کا اجراء شروع کر دیا

ہفتہ 23 مارچ 2019 23:29

برطانیہ ، پاکستانی ہائی کمیشن نے برطانوی شہریوں کیلئے ای ویزا کا اجراء ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2019ء) برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن نے برطانوی شہریوں کیلئے ای ویزا کا اجراء شروع کر دیا ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو پاکستانی ہائی کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ برطانوی شہریوں کیلئے ای ویزا کا اجراء شروع ہو گیا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے ای ویزا کے اجراء کا اعلان 19 مارچ کو کیا تھا۔ 22 مارچ کو ای ویزا کے اجراء کے پہلے روز 20 ویزے جاری کئے گئے۔ ای ویز کی سہولت سے تجارت اور سیاحت کیلئے پاکستان جانے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو گا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات