چینی لڑکی کی پاکستان کا قومی ترانہ گا کر یومِ پاکستان پر مبارک باد

پاکستان میں چین کے سفیر نے چینی لڑکی کی قومی ترانہ گانے والی وڈیو شئیر کر کے یومِ پاکستان پر مبارک باد دی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ ہفتہ 23 مارچ 2019 22:27

چینی لڑکی کی پاکستان کا قومی ترانہ گا کر یومِ پاکستان پر مبارک باد
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ2019ء) پاکستان میں چین کے سفیر لجیان زہاؤ نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شئیر کی ہے جس میں ایک چینی خاتون پاکستان کا قومی ترانہ گا رہی ہے۔ اس سے پہلے انہوں نے ایک چینی بچے کی وڈیو بھی شئیر کی تھی جس میں چینی بچہ وائلن پر پاکستان کے قومی ترانے کی دھن بجا رہا ہے۔ 
 دونوں وڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔

چینی وزیر نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا ہے کہ’ ہم پاکستان کو اس کے 80ویں یومِ پاکستان پر مبارک باد پیش کرتے ہیں، پاک چین دوستی زندہ باد، ہم پاکستانیوں کی ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا گو ہیں‘۔ چین پاکستان کا بہت قریبی دوست ہے ، 
پاکستان اور چین مل کر دفاعی اور معاشی میدان میں پاکستان کی ترقی کے لیے کام کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان نے چین کے ساتھ مل کر جے ائف17تھنڈر بنایا ہے جسے پوری دنیا میں بہترین جہاز مانا گیا ہے۔ اب پاکستان اور چین مل کر اقتصادی راہداری بنا رہے ہیں جو کہ پاکستان کی معیشت کو بہت آگے لے جائے گی اس کے علاوہ پاکستان چین کے ساتھ مل کر گوادر میں دنیا کی سب سے گہری قدرتی بندرگاہ بھی بنا رہا ہے جس پرپوری دنیا کی نگاہیں لگی ہوئی ہیں اور اب گوادر میں پاکستان کا سب سے بڑااور جدید ائیرپورٹ بھی بنایا جارہا ہے جس کا افتتاح پاکستانی وزیراعظم 29مارچ کو کریں گے۔ چینی سفیر کی جانب پاکستان کو یومِ پاکستان کی مبارک باد کا منفرد انداز اپنایا گیا ہے جسے پورے پاکستان میں سراہا گیا ہے۔ چینی لڑکی نے خوبصورت آواز میں پاکستانی ترانہ گایا جو کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔