ڈیرن سیمی کی جانب سے پاکستانیوں کو یوم پاکستان کی مبارکباد

پشاور زلمی کے کپتان کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام نے تمام پاکستانیوں کے دل جیت لیے

muhammad ali محمد علی ہفتہ 23 مارچ 2019 22:37

ڈیرن سیمی کی جانب سے پاکستانیوں کو یوم پاکستان کی مبارکباد
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مارچ2019ء) ڈیرن سیمی کی جانب سے پاکستانیوں کو یوم پاکستان کی مبارکباد، پشاور زلمی کے کپتان کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام نے تمام پاکستانیوں کے دل جیت لیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کو 2 مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جتوانے والے اور پی ایس ایل کی ٹیم پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی جانب سے یوم پاکستان کے موقع پر پاکستانیوں کیلئے خصوصی پیغام جاری کیا گیا ہے۔

ڈیرن سیمی نے پاکستانیوں کو یوم پاکستان کی خصوصی مبارکباد دی ہے۔ ڈیرن سیمی نے اپنا یہ پیغام سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیا۔ ڈیرن سیمی کے یوم پاکستان کی مبارکباد کے پیغام پر پاکستانیوں کی جانب سے بھی ان کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔