دبئی کے برج خلیفہ پر پاکستان کا پرچم آویزاں کر دیا گیا

اماراتی حکومت نے یوم پاکستان کے موقع پر خصوصی طور پر دنیا کی سب سے بلند و بالا عمارت پر پاکستان کا پرچم آویزاں کر دیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 23 مارچ 2019 23:22

دبئی کے برج خلیفہ پر پاکستان کا پرچم آویزاں کر دیا گیا
دبئی  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مارچ2019ء) دبئی کے برج خلیفہ پر پاکستان کا پرچم آویزاں کر دیا گیا، اماراتی حکومت نے یوم پاکستان کے موقع پر خصوصی طور پر دنیا کی سب سے بلند و بالا عمارت پر پاکستان کا پرچم آویزاں کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق اماراتی حکومت کی جانب سے یوم پاکستان کے موقع پر دبئی کے برج خلیفہ پر پاکستانی پرچم آویزاں کر دیا گیا ہے۔



79 ویں یوم پاکستان کے موقع پر اماراتی حکومت کی جانب سے اس دن کو منانے کیلئے خصوصی اہتمام کیا گیا۔ یوم پاکستان کے موقع پر دنیا کی سب سے بلند ترین عمارت دبئی کے برج خلیفہ پر خصوصی طور پر پاکستانی پرچم آویزاں کیا گیا اور پاکستانیوں کیلئے مبارکباد کا پیغام بھی جاری کیا گیا۔

(جاری ہے)

دبئی کے برج خلیفہ پر پاکستان کا پرچم 2 منٹ کیلئے آویزاں کیا گیا۔

جبکہ برج خلیفہ کے اطراف میں موجود جھیل اور دیگر عمارتوں پر بھی پاکستانی پرچم کا عکس نمایاں رہا۔ واضح رہے کہ 2 برس قبل بحی اماراتی حکومت یوم پاکستان کے موقع پر دبئی کے برج خلفیہ پر پاکستانی پرچم آویزاں کر چکی ہے۔ جبکہ اب ایک مرتبہ پھر اماراتی حکومت پاکستان کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کے اظہار کیلئے دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ پر پاکستان کا پرچم آویزاں کیا ہے۔ دبئی کے برج خلیفہ پر پاکستانی پرچم کو آویزاں کیے جانے کے وقت پاکستانیوں کی بہت بڑی تعداد عمارت کے اطراف میں موجود رہی اور اس منظر کو براہ راست دیکھا۔ دبئی کے برج خلیفہ پر پاکستانی پرچم کو آویزاں کیے جانے کی ویڈیو آپ بھی ملاحظہ کیجیے: