Live Updates

وزیراعظم کی سندھ سے اغوا ہونے والی 2ہندو لڑکیوں کو بازیاب کروانے کی ہدایت

پنجاب اور سندھ حکومت مل کر حکم عملی بنائے، اقلیتیں ہمارے جھنڈے کا سفید رنگ ہیں اور ہمیں سبھی رنگ عزیز ہیں،عمران خان

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 24 مارچ 2019 11:35

وزیراعظم کی سندھ سے اغوا ہونے والی 2ہندو لڑکیوں کو بازیاب کروانے کی ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ2019ء) وزیراعظم عمران خان نے سندھ کے علاقے تھر میں ہونے والے دو ہندو لڑکیوں کے اغوا کا نوٹس لے لیا ہے۔ عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ہدایت کی ہے کے اطلاعات کے مطابق اغوا ہونے والی دونوں لڑکیوں کو رحیم یار خان منتقل کیا گیا ہے اس حوالے سے تحقیقات کی جائیں اور اگر ایسا ہے تو پنجاب حکومت انہیں بازیاب کروائے۔

وزیر اعظم نے پنجاب اور سندھ کی حکومتوں کو مل کر حکمت عملی بنانے اور لڑکیوں کو بازیاب کروانے کی ہدایت کی ہے اور سندھ حکومت کو ہدایت کی ہے کہ ایسے واقعات کے تدارک کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔ وزیر اطلاعات نے اپنے ٹویٹر پیغام میں بتایا کہ وزیر اعظم نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے دونوں ہندو لڑکیوں کو بازیاب کروانے کی ہدایت کی ہے اور انہوں نے کہا ہے کہ اقلیتیں ہمارے جھنڈے کا قومی رنگ ہیں اور ہمیں ہر رنگ عزیز ہے۔

(جاری ہے)

 
یاد رہے کہ چند روز پہلے تھر سے دو ہندو لڑکیوں کو اغوا کر لیا گیا تھا جن کے بارے میں بعد میں اطلاعات ملیں کی انہیں جبراََ اسلام قبول کروا کے انکی شادیاں کر دی گئی ہیں۔ اغوا ہونے والی ایک لڑکی کے والد ہیرو نے بتایا کہ انہوں نے مقامی بااثر افراد سے درخواست کی کہ وہ انکی بیٹی کو بازیاب کروا کر دیں تو انہوں نے کہا کہ وہ اب مسلمان ہو چکی ہے اس لیے وہ کچھ نہیں کر سکتے۔

لڑکی کے باپ کا مزید کہنا تھا کہ وہ پولیس کے پاس بھی گئے لیکن پولیس نے انکی کوئی مدد نہیں کی اور ایف آئی آر کاٹنے سے بھی انکار کر دیا بعد میں میڈیا پر معاملہ آنے کے بعد پولیس نے رپورٹ درج کر لی لیکن کوئی کاروائی عمل میں نہ لائی گئی ۔ اب وزیر اعظم عمران خان نے خود ہدایت جاری کی ہے کہ ہندو لڑکیوں کو بازیاب کروا کے انکے خاندانوں کے حوالے کیا جائے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات