سوڈان میں لوہے کی تلاش کے دوران ملابم بچے گھر لے آئے،پھٹنے سے آٹھ جاں بحق

بم میں موجود کیلیں بچوں کے جسم میں اتر گئیں،دھماکہ اتنا زور دار تھا جسم کے چیتھڑے اڑ گئے،پولیس کی تحقیقات

اتوار 24 مارچ 2019 11:45

خرطوم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2019ء) سوڈان کے علاقے ام درمان میں رعوز الفتح کے مقام پر ایک بم دھماکے کے نتیجے میں کم سے کم 8 بچے جاں بحق ہوگئے۔ مرنیوالوں میں متعدد سگے بھائی بھی شامل ہیں۔ دھماکہ اس وقت ہوا جب بچوں کو ملنے والا ایک مشکوک بم انہوں نے کھولنے کی کوشش کی۔ اس میں موجود کیلیں بچوں کے جسم میں اتر گئیں۔بم دھماکہ اتنا زور دار تھا کہ بچوں کے جسم کے چیتھڑے اڑ گئے۔

عرب ٹی وی کے مطابق سوڈان کے علاقے ام درمان میں ہفتے کے رعوز الفتح کے مقام پر ایک بم دھماکے کے نتیجے میں کم سے کم 8 بچے جاں بحق ہوگئے۔ مرنیوالوں میں متعدد سگے بھائی بھی شامل ہیں۔ گزشتہ روز پیش آنے والے اس افسوسناک واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کوگھیرے میں لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ دھماکہ اس وقت ہوا جب بچوں کو ملنے والا ایک مشکوک بم انہوں نے کھولنے کی کوشش کی۔

اس میں موجود کیلیں بچوں کے جسم میں اتر گئیں۔عینی شاہدین نے بتایاکہ بچے یہ بم پہاڑی علاقے سے لائے تھے۔ یہ بم انہیں اس علاقے سے ملا تھا جہاںپر فوج مشقیں کرتی ہے۔بچے لوہا تلاش کررہے تھے کہ اس دوران انہیں ایک بم ملا۔ وہ اسے لے کر ایک گھر میں آگئے اور وہاں پر اسے کھولنے کی کوشش کی تاکہ اس میں سے لوہا نکال کر فروخت کریں۔عینی شاہدین کا کہناتھا کہ بم دھماکہ اتنا زور دار تھا کہ بچوں کے جسم کے چیتھڑے اڑ گئے۔پولیس اور طبی ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچوں کی لاشیں ام درمان کے اسپتال منتقل کردی گئیں ۔