عرب اتحاد نے یمن کی ایران نواز حوثی ملیشیا کے خلاف نئے حملے شروع کر دئیے

حوثی ملیشیا الحدیدہ کے لیے اقوام متحدہ کی مجوزہ امن ڈیل کو حتمی صورت دینے میں تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے،امریکا

اتوار 24 مارچ 2019 11:45

عرب اتحاد نے یمن کی ایران نواز حوثی ملیشیا کے خلاف نئے حملے شروع کر ..
واشنگٹن/ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2019ء) سعودی عرب کی قیادت میں قائم عسکری اتحاد نے یمن کی ایران نواز حوثی ملیشیا کے خلاف نئے حملے شروع کر دئیے، اٴْدھر یمن کے لیے امریکی سفیرنے بتایاکہ حوثی ملیشیا بندرگاہی شہر الحدیدہ کے لیے اقوام متحدہ کی مجوزہ امن ڈیل کو حتمی صورت دینے میں تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کی قیادت میں قائم عسکری اتحاد نے یمن کی ایران نواز حوثی ملیشیا کے خلاف نئے حملے شروع کر دئیے، یہ حملے صنعاء کے قرب و جوار کے علاوہ الدالیمی ایئر بیس پرگزشتہ روز کیے گئے۔

اٴْدھر یمن کے لیے امریکی سفیرنے بتایاکہ حوثی ملیشیا بندرگاہی شہر الحدیدہ کے لیے اقوام متحدہ کی مجوزہ امن ڈیل کو حتمی صورت دینے میں تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے۔ اس امریکی سفارت کار کے مطابق حوثی ملیشیا کے پاس موجود ہتھیاروں کا ذخیرہ خطے کے ممالک کے لیے بڑا خطرہ ہے۔