صومالیہ،الشباب کے دھماکے اورفائرنگ، نائب وزیر سمیت 15 افراد ہلاک

فائرنگ کے بعد فورسز کی کارروائی،چاروں حملہ آور ہلاک،ہلاک ہونیوالے نائب وزیرسقرابرہیم ہیں،حکام

اتوار 24 مارچ 2019 11:45

موغادیشو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2019ء) شورش زدہ افریقی ملک صومالیہ میں سرگرم جہادی گروپ الشباب کے جنگجوؤں کے موغادیشو میں ایک عمارت پر کیے گئے حملے میں پندرہ افراد ہلاک اور گیارہ زخمی ہو گئے۔اس حملے میں ہلاک ہونے والوں میں ایک نائب وزیر اور ایک اعلیٰ پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ الشباب کے شدت پسندوں نے اس رہائشی عمارت پر پہلے دو بم حملے کیے اور پھر فائرنگ شروع کر دی، چند گھنٹے بعد یہ کارروائی اس وقت ختم ہو گئی جب چاروں حملہ آور ہلاک کر دئیے گئے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عینی شاہدین اور صومالی سینیٹ کے ایک رکن نے بتایا کہ شورش زدہ افریقی ملک صومالیہ میں سرگرم جہادی گروپ الشباب کے جنگجوؤں کے موغادیشو میں ایک عمارت پر کیے گئے حملے میں پندرہ افراد ہلاک اور گیارہ زخمی ہو گئے۔اس حملے میں ہلاک ہونے والوں میں ایک نائب وزیر اور ایک اعلیٰ پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ نائب وزیر کا نام سقر ابراہیم عبداللہ بتایا گیا ہے۔ الشباب کے شدت پسندوں نے اس رہائشی عمارت پر پہلے دو بم حملے کیے اور پھر فائرنگ شروع کر دی۔ موغادیشو میں سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ چند گھنٹے بعد یہ کارروائی اس وقت ختم ہو گئی جب چاروں حملہ آور ہلاک کر دئیے گئے۔