اٹلی اور چین کے درمیان اقتصادی تعلقات کی یاداشت پر دستخط کردیئے گئے

اٹلی ترقی یافتہ اقوام کے گروپ جی سیون کا پہلا ملک بن گیا جوچین کے ون بیلٹ اینڈ روڈ سلسلے کا حصہ بنا ہے،رپورٹ

اتوار 24 مارچ 2019 11:45

روم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2019ء) اٹلی اور چین کے درمیان اقتصادی تعلقات کی یاداشت پر دستخط کردیئے گئے جس کے بعد اٹلی ترقی یافتہ اقوام کے گروپ جی سیون کا وہ پہلا ملک بن گیا ہے جو چین کے ون بیلٹ اینڈ روڈ سلسلے کا حصہ بنا ہے، دستخطوں کی تقریب کے بعد چینی صدر اور اطالوی وزیر اعظم نے پرزور انداز میں ہاتھ ملائے، ادھراس سمجھوتے پر بعض یورپی ممالک نے تحفظات کا اظہار کیا ہیِ،واضح رہے کہ اسی چینی منصوبے میں پرتگال نے بھی گزشتہ برس دسمبر میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ اٹلی کے تین روزہ دورے پر ہیں، انہوں نے اپنے اس دورے کے دوران روم میں اطالوی وزیراعظم جوزیپے کونٹے سے ملاقات کی، چینی صدر کے دورے کے دوسرے دن دونوں لیڈروں کی موجودگی میں 29نکات پر مشتمل اقتصادی تعلقات کو بہتر بنانے کی ایک تفصیلی یاداشت پر دستخط کر دئیے گئے، اس طرح اٹلی ترقی یافتہ اقوام کے گروپ جی سیون کا وہ پہلا ملک بن گیا ہے، جو چین کے ون بیلٹ اینڈ روڈ سلسلے کا حصہ بنا ہے۔

(جاری ہے)

دستخطوں کی تقریب کے بعد چینی صدر اور اطالوی وزیر اعظم نے پرزور انداز میں ہاتھ ملائے۔ ادھراس سمجھوتے پر بعض یورپی ممالک نے تحفظات کا اظہار بھی کیا ۔ اسی چینی منصوبے میں پرتگال نے بھی گزشتہ برس دسمبر میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔

متعلقہ عنوان :