داعش کی خلافت کے خاتمے کا خیرمقدم،مگرچوکنا رہنے کی ضرورت ہے،ٹرمپ

دہشت گردوں اور انتہاپسندوں کو ختم کرنے کے لیے امریکا اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا،بیان

اتوار 24 مارچ 2019 11:45

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2019ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شدت پسند تنظیم داعش کی مزعومہ خلافت کے خاتمے کا خیرمقدم کیا ہے مگر ساتھ ہی کہا ہے کہ ہمیں داعش کے حوالے سے بیدار اور چوکنا رہنا ہوگا تاکہ یہ خطرناک گروپ دوبارہ سر نہ اٹھا سکے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے ایک بیان میں امرکی صدر نے کہا کہ دہشت گردوں اور انتہاپسندوں کو ختم کرنے کے لیے امریکا اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ اچھی بات ہے کہ داعش کی خلافت ختم ہوگئی ہے مگر امریکا اور دوسرے ملکوں کو داعش کے حوالے سے بیدار رہنا ہوگا۔خیال رہے کہ شام میں امریکی حمایت یافتہ کرد فورسز نے ہفتے کے روز اعلان کیا تھا کہ مشرقی شام میں الباغوز کے مقام پر داعش کو شکست دے دی گئی ہے جس کے بعد شام اور عراق میں 'داعش' کی خود ساختہ خلافت کو ختم کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :