پاکستان کو (آج)چین سے 2ارب10کروڑ ڈالر مل جائینگے‘ ترجمان وزارت خزانہ

ادائیگیوں کے توازن کی صورتحال مزید مستحکم ،زرمبادلہ کے ذخائر بھی بہتر ہونگے‘ ڈاکٹر خاقان نجیب

اتوار 24 مارچ 2019 11:50

پاکستان کو (آج)چین سے 2ارب10کروڑ ڈالر مل جائینگے‘ ترجمان وزارت خزانہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2019ء) پاکستان کو آج ( پیر) تک چین سے 2 ارب 10 کروڑ ڈالر مل جائیں گے جس کے بعد ملکی ادائیگیوں کے توازن کی صورتحال مزید مستحکم ہو گی۔

(جاری ہے)

وزارت خزانہ کے مشیر اور ترجمان ڈاکٹر خاقان نجیب نے ایک بیان میں کہا کہ یہ رقم اسٹیٹ بینک میں جمع کرائی جائے گی اور اس سے زرمبادلہ کے ذخائر بھی بہتر ہوںگے۔