Live Updates

یوم پاکستان کے حوالے سے سفارت خانہ پاکستان برلن میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی

جس میں تینوں مسلح افواج کے اہلکاروں سمیت کمیونٹی کے سینکڑوں مردو خواتین اور بچوں نے قومی پرچم کے رنگ کے لباس زیب تن کرکے بھرپور شرکت کی

Umer Jamshaid عمر جمشید اتوار 24 مارچ 2019 12:15

یوم پاکستان کے حوالے سے سفارت خانہ پاکستان برلن میں پرچم کشائی کی پروقار ..
برلن (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ2019ء،نمائندہ خصوصی،مہوش خان،برلن) سے  دنیا بھر کی طرح جرمنی کے شہر برلن میں بھی یہاں آباد پاکستانی کمیونٹی اور پاکستانی سفارتخانے کے افراد نے مل کر یوم پاکستان کو بھرپور طریقے سے منایا ۔  اس موقعہ پرجرمنی میں تعنیات سفیر پاکستان جوہر سلیم نے پرچم کشائی کی اور وہاں موجود افراد نے پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔



پاکستانی سفارت خانہ کے ہال میں جاری تقریب میں سفیر پاکستان جوہر سلیم نے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم پاکستان عمران خان کے پیغامات پڑھ کے سنائے جن میں آج کے دن کی مناسبت سے تجدید عہد کرنے کے علاوہ ملکر پاکستان کو عظیم مملکت بنانے کا عہد کیا گیا جبکہ لسانی اور گروہ بندی کے ساتھ ساتھ فرقہ واریت اور دیگر علاقائی تعصب کا خاتمہ کرکے ایک اچھا پاکستانی بننے کی تلقین کی گئی تھی ۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ ہمسایہ ممالک سے اچھے تعلقات اور دیگر اقوام عالم میں باوقار قوم کے طور پر بڑھنے پر زور دیا گیا۔ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کے حوالے سے پیغامات میں کہا گیا کہ ہم اپنے کشمیری بھائیوں کی سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔ تقریب میں آئے مہمانوں کا کہنا تھا کہ پاکستان کا ہر وہ شہری جو پاکستان سے باہر ہے دراصل وہ اپنے طور پر ایک سفیر ہی ہے اور ہمیں اپنے اخلاق و کردار کی بدولت اپنے ملک کا نام روشن کرنا ہے۔

سفیر جوہر سلیم صاحب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ۔ ہم قائد اعظم محمد علی جناح اور دیگر قائدین کا شکریہ ادا کرتے ہیں جن کی جدوجہد کے نتیجے میں پاکستان معرض وجود میں آیا اور ہم آزاد فضاوں میں سانس لے رہے ہیں۔

پڑوسی ملک بھارت میں پاکستان سے زیادہ مسلمان اباد ھے لیکن ان کو ایک اقلیت طور پر دیکھا جاتا ھے بھارتی مسلمان مظلوموں کہ طرح زندگی گزارنے پر مجبور ھے ہمارے قائدین نے پاکستان کے لیے جو قربانیاں دی ھے اس کا صلہ ہمیں ازادریاست کے طور پر ملنے والا پاکستان ھے علاوہ ازیں یوم پاکستان تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا اور ابھرتے ہوئے پاکستان کے حوالے سے شرکاء کو قدرتی حسن سے مالا مال پاکستانی سیاحتی معلومات سے بھرپور ایک دستاویزی فلم دیکھائی گئی جس کا مقصد پاکستان میں سیاحت کو فروغ دینا ہے۔

یورپ سیمت دنیا کے دیگر ممالک کے سیاح پاکستان دیکھنے کے لیے بےتاب نظر آتے ہیں۔ تقریب میں شریک ایک مہمان کا کہنا تھا کہ آج کا دن ہم تمام پاکستانیوں کے لئے انتہائ اہمیت کا حامل ہے۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء کے لیے ریفریشمنٹ کا اہتمام کیا گیا اور شام کو ایک لگثری مقامی ہوٹل میں غیر ملکی کمیونٹی کے افراد جن میں مختلف ممالک کے سفیر و سفارتخانے کے اہلکار شامل تھے ان کو پر تکلف عشائیہ دیا گیا۔


تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی سفیر جوہر سلیم نے نیوزی لینڈ میں وقوع پذیر واقع کا ذکر کرتے ہوئے خاص طور پر اس بات کو غیر ملکی مہمانوں کے سامنے پیش کیا کہ دہشت گردی کا شکار صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا کے دیگر ممالک بھی ہیں۔کرائسٹ چرچ میں پیش آنے والا واقع اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ دہشت گرد کا کوئ مذہب نہیں ہوتا اور دہشت گردی کو اسلام سے منسوب کرنا غلط ہے۔ عشائیہ میں غیر ملکیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور پاکستانی سفیر جوہر سلیم صاحب کے ساتھ مل کر کیک کاٹا۔اس موقع پر سفیر پاکستان کا کہنا تھا کہ آج ہم نے ان کو بھی اپنی خوشیوں میں بھر پور طریقے سے شریک کیا ہے۔

یوم پاکستان کے حوالے سے سفارت خانہ پاکستان برلن میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات