مالی کے شکاری قبیلے نے پٹرول چھڑک کر پورے گائوں کو آگ لگادی،115افرادہلاک

صورتحال پر قابو پانے اور امدادی کاموں کے لیے متاثرہ علاقے میں فوج کا انتظار،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ

اتوار 24 مارچ 2019 14:25

مالی کے شکاری قبیلے نے پٹرول چھڑک کر پورے گائوں کو آگ لگادی،115افرادہلاک
بماکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2019ء) مالی میں شکاری قبیلے کے مقامی گائوں پر حملے اوراندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 115افراد ہلاک ہو گئے،حملہ آوروں نے تمام گھروں کوتیل چھڑک کر آگ لگادی،سیکڑوں افرادنے بھاگ کر جان بچائی تاہم ضعیف عمر لوگ،خواتین اورکئی بچے جھلس کر ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، صورتحال پر قابو پانے اور امدادی کاموں کے لیے متاثرہ علاقے میں فوج کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق شکاری قبیلے نے مقامی گائوں پر حملہ کر کے لوگوں پر اندھا دھند فائرنگ کی اور تمام گھروں کو آگ لگا دی۔مقامی ذرائع کے مطابق ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، صورتحال پر قابو پانے اور امدادی کاموں کے لیے متاثرہ علاقے میں فوج کا انتظار کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ مالی کے اس علاقے میں قبائلی جھگڑے معمول کا حصہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :