ْکرپٹ اشرافیہ الیکشن اورآف شورکمپنیاں چھپاتی ہے،بختاور بھٹو زرداری کی وزیر اعظم پر تنقید

مختلف اقسام کی عالمی جائیدادیں خرید تے ہیں ،رہتے فنی گالہ میں ہیں،ٹیکس ایک لاکھ اداکرتے ہیں،ٹوئٹ

اتوار 24 مارچ 2019 15:15

ْکرپٹ اشرافیہ الیکشن اورآف شورکمپنیاں چھپاتی ہے،بختاور بھٹو زرداری ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2019ء) سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ بختاور بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کرپٹ اشرافیہ الیکشن اورآف شورکمپنیاں چھپاتی ہے،مختلف اقسام کی عالمی جائیدادیں خریدتی ہے،رہتے فنی گالہ میں ہیں،ٹیکس ایک لاکھ اداکرتے ہیں۔

(جاری ہے)


میڈیا رپورٹس کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بختاوربھٹونے وزیراعظم پرتنقیدی ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کرپٹ اشرافیہ الیکشن اورآف شورکمپنیاں چھپاتی ہے،مختلف اقسام کی عالمی جائیدادیں خریدتی ہے،رہتے فنی گالہ میں ہیں،ٹیکس ایک لاکھ اداکرتے ہیں۔

بختاور بھٹو زرداری نے کہاکہ پھر یہ بہادری کیساتھ لوگوں کو ٹیکسز پر لیکچر دیتے ہیں ،بختاور بھٹو نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ پہلے گھرسے شروع کرو،علیمہ خان کی دولت واپس لائیں۔