Live Updates

نئے سلیب کو گیس کی اوور بلنگ کی وجہ قرار دیا گیا ، وزیر اعظم کو رپورٹ پیش

اتوار 24 مارچ 2019 15:15

نئے سلیب کو گیس کی اوور بلنگ کی وجہ قرار دیا گیا ، وزیر اعظم کو رپورٹ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2019ء) چارٹرڈ اکائونٹنٹ فرم فرگوسن نے اضافی گیس بلوں سے متعلق رپورٹ تیار کر کے وزیراعظم عمران خان کو پیش کر دی ہے جس میں اوور بلنگ کی بنیادی وجہ گیس پریشر فیکٹر قرار دینے کا اوگرا کا موقف مسترد کر دیاگیا ، نئے سلیب کو گیس کی اوور بلنگ کی وجہ قرار دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں کہا گیاکہ اووربلنگ میں 93 فیصدحصہ نئے سلیبزکاہے،اووربلنگ میں پریشرفیکٹرکاحصہ صرف ایک فیصدہے، بقایاجات پرعائدسرچارج اورپریشرفیکٹربھی اووبلنگ کی وجہ ہے ، سسٹم میں ایل این جی شامل کرنے سے حرارتی حدت میں اضافہ ہوا،ایل این جی کے باعث گیس حرارتی حدت یونٹ 9 سے 12 ہوگیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات