اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے این ایف نے منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی، خاتون سمگلر گرفتار

اتوار 24 مارچ 2019 15:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2019ء) اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے این ایف نے منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی اور خاتون سمگلر کوکروڑوں روپے کی ہیروئن سمیت گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آبادانٹرنیشنل ایئر پورٹ پر اے این ایف نے کارروائی کرکے منشیات کی بیرون ملک سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔کوثر نامی خاتون کے سامان سے 13 کلوگرام سے زائد ہیروئن برآمدکرلی جس کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے۔اے این ایف کے مطابق خاتون ہیروئن دوحہ کے راستے ویانا لیجا رہی تھی ،اے این ایف حکام نے خاتون کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :