منی لانڈرنگ اور دہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے کا معاملہ ، ایف اے ٹی ایف کا ایشیاء پیسفک گروپ کا وفد(آج) پاکستان پہنچے گا

وفد 25 مارچ سے 28 مارچ تک پاکستان کا میں رہیگا ،پاکستان اور ایف اے ٹی ایف ایشیاء پیسفک گروپ کے درمیان باقاعدہ مذاکرات (کل) سے شروع ہونگے

اتوار 24 مارچ 2019 15:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2019ء) منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے معاملے کے سلسلے میں ایف اے ٹی ایف کا ایشیاء پیسفک گروپ کا وفد(آج) پیر 25مارچ کو پاکستان پہنچے گا، وفد 25 مارچ سے 28 مارچ تک پاکستان کا میں رہیگا ،پاکستان اور ایف اے ٹی ایف ایشیاء پیسفک گروپ کے درمیان باقاعدہ مذاکرات 26 مارچ سے شروع ہونگے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وفد وزارت خزانہ ایف آئی اے ایف بی آر اسٹیٹ بینک وزارت داخلہ ایس ای سی پی حکام سے ملاقاتیں کریگا ۔ذرائع نے بتایا کہ مذاکرات میں جعلی اکائونٹس، مشکوک ٹرانزیکشنز کیخلاف کارروائیوں پر ایف اے ٹی ایف کو بریفنگ دی جائیگی ۔ذرائع نے بتایا کہ کالعدم تنظیموں کیخلاف کارروائیوں کے بارے ایف اے ٹی ایف کو بریفنگ دی جائیگی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مشتبہ ٹرانزیکشنز بارے حکومتی اقدامات پر ایشیاء پیسفک گروپ کو بریف کیا جائیگا، ذرائع کے مطابق پاکستان میں 2017 کے مقابلے میں 2018 میں مشتبہ ٹرانزیکشنز میں 57 فیصد اضافہ ہوا ۔