کوہاٹ میں پٴْراسرار اورزوردار دھماکہ کی آواز سن کر پولیس اور سیکیورٹی اداروں کی دوڑیں لگ گئیں

اتوار 24 مارچ 2019 15:15

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2019ء) کوہاٹ میں پٴْراسرار اورزوردار دھماکہ کی آواز سن کر پولیس اور سیکیورٹی اداروں کی دوڑیں لگ گئیں جبکہ شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز تقریباً ایک بجے دوپہر کوہاٹ میں دور دور تک پٴْراسرار دھماکہ کی آواز سنی گئی جس کی وجہ سے عوام میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔خوفناک دھماکہ کی آواز سن کر پولیس اور دیگر سیکیورٹی ادارے بھی الرٹ ہوگئے اور دھماکہ کی نوعیت اور جگہ کا تعین کرنے کی کوششیں کرنے لگے تاہم پراسراردھماکہ کا پتہ نہیں چل سکا اور امکان ظاہر کیا جانے لگا کہ یہ جہاز کے ساؤنڈبیریئر کا دھماکہ تھا جو پورے کوہاٹ شہر اور ملحقہ علاقوں میں دوردور تک سناگیا۔

متعلقہ عنوان :