مہمان کے کھانا نہ کھانے پر میزبان کی بیوی کو طلاق نہیں ہوگی،سعودی امام

رواج چلا ہوا ہے میزبان مہمان کو کھانا کھانے پر مجبور،نہ پرکہہ دیتاہے میری بیوی کو طلاق ہوجائیگی، صالح المغامسی

اتوار 24 مارچ 2019 15:50

مہمان کے کھانا نہ کھانے پر میزبان کی بیوی کو طلاق نہیں ہوگی،سعودی امام
مدینہ منورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2019ء) مدینہ منورہ میں مسجد قبا کے امام و خطیب شیخ صالح المغامسی نے بتایا ہے کہ سعودی عرب میں ایک رواج چلا ہوا ہے کہ میزبان مہمان کو کھانا کھانے پر مجبور کرنے کیلئے یہ کہہ دیتا ہے کہ اگر آپ نے کھانا نہ کھایا تو میری بیوی کو طلاق ہوجائیگی۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق المغامسی نے کہاکہ اگر طلاق کی قسم کھانے والے نے طلاق کی نیت سے نہ کی اور مہمان نے کھانا نہ کھایا ہو تو طلاق واقع نہیں ہوگی۔المغامسی نے کہاکہ بعض علماء کا کہنایہ ہے کہ اگر مہمان نے کھانا کھالیا تو کوئی مسئلہ ہی نہیں لیکن اگر کھانا نہ کھایا تو ایسی صورت میں وہ کفارے کے قائل ہیں۔