انڈونیشیا کے مشرقی صوبے مالٴْوکٴْومیں3.6شدت کا زوردار زلزلہ

زلزلے کا مرکز صوبے کے ساحلی شہر ٹیرناٹے سے ڈیڑھ سو کلومیٹر دور زیرسمندر ہے،امریکی جیولوجیکل سروے

اتوار 24 مارچ 2019 15:50

جکارتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2019ء) مشرقی انڈونیشی صوبے شمالی مالٴْوکٴْو میں چوبیس مارچ کو شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ماہرین نے زلزلے کی شدت 6.3 بتائی ہے۔ ابھی تک سونامی کا انتباہ جاری نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

امریکی جیولوجیکل سروے نے زلزلے کا مرکز صوبے کے ساحلی شہر ٹیرناٹے سے ڈیڑھ سو کلومیٹر دور زیرسمندر بتایا ۔

کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے لیکن بہت زیادہ خوف و ہراس محسوس نہیں کیا گیا۔ جکارتہ میں حکام کا کہنا تھا کہ زلزلے کے بعد جانی و مالی نقصان کی تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں۔ گزشتہ برس ستمبر میں انڈونیشی جزیرے سٴْولاویسی کے شہر پالٴْو میں آنے والے زلزلے میں بائیس سو افراد کی ہلاکت ہوئی تھی۔

متعلقہ عنوان :