چینی صدر پیرس پہنچ گئے ،آج فرانسیسی ہم منصب ماکروں سے ملاقات ہوگی

کل فرانسیسی و چینی صدور کے ساتھ جرمن چانسلر اور یورپی کمیشن سربراہ ایک میٹنگ میں شریک ہوں گے

اتوار 24 مارچ 2019 15:50

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2019ء) چینی صدر شی جن پنگ اتوار کو اٹلی کا تین روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد فرانس کے دارلحکومت پیرس پہنچ گئے ۔ یہ اٴْن کے موجودہ دورے کی آخری منزل ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وہ بحیرہ روم کے کنارے پر واقع شہر نیس پہنچنے کے بعد مناکو جائیں گے۔

(جاری ہے)

جس کے بعد آج (پیر کو) پیرس میں اپنے میزبان صدر ایمانوئل ماکروں سے ملاقات کریں گے۔ دونوں صدور کی ملاقات چین اور فرانس کے روابط استوار ہونے کی 55 ویں سالگرہ کے موقع پر ہو رہی ہے۔ منگل کو فرانسیسی و چینی صدور کے ساتھ جرمن چانسلر انجیلا میرکل اور یورپی کمیشن کے صدر ژاں کلود ینکر ایک میٹنگ میں شریک ہوں گے۔ یہ میٹنگ اگلے ماہ چین یورپی یونین سمٹ کے لیے اہم نکات مرتب کرنے کے سلسلے میں ہے۔