ایک ہفتے بعد کرائسٹ چرچ کی النور مسجد نمازیوں کے لیے کھول دی گئی

النور مسجد کے دوبارہ کھولے جانے پر تین ہزار مقامی شہریوں کا کرائسٹ چرچ کی گلیوں میں مارچ

اتوار 24 مارچ 2019 15:50

ایک ہفتے بعد کرائسٹ چرچ کی النور مسجد نمازیوں کے لیے کھول دی گئی
کرائسٹ چرچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2019ء) نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی مسجد النور پندرہ مارچ کے دہشت گردانہ حملے کے بعد سے دینی سرگرمیوں کے لیے بند تھی۔ یہ مسجد عبادت کے لیے دوبارہ کھول دی گئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق النور مسجد کے دوبارہ کھولے جانے کے موقع پر تین ہزار مقامی شہریوں نے کرائسٹ چرچ کی گلیوں میں مارچ کیا۔

اسے مارچ آف لًو کا نام دیا گیا۔

(جاری ہے)

اس مارچ کا مقصد جہاں پندرہ مارچ کے دہشت گردانہ حملے میں ہلاک ہونے والے پچاس مسلمان نمازیوں کو یاد کرنا تھا وہیں اس کا مقصد اس مسجد کے دوبارہ کھولے جانے پر اظہار احترام بھی تھا۔کرائسٹ چرچ کی النور مسجد کے دوبارہ کھولے جانے پر مقامی شہریوں کے جذبات و احساسات کی ملکی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے تعریف کی ہے۔

اس مارچ میں لوگوں نے جو پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے، اٴْن پرمسلمانوں کو خوش آمدید، نسل پرستوں کو نہیں،اٴْس (حملہ آور) نے تقسیم کرنے کی کوشش کی لیکن سب متحد و مضبوط ہو گئے جیسے جملے درج تھے۔ اس مارچ کے شرکاء زیادہ وقت خاموشی سے چلتے رہے اور بعض لوگ مقامی ماؤری باشندوں کا امن کا ایک گیت دھیمی آواز میں گنگناتے رہے۔ یہ مارچ مجموعی طور پر اپنے ساتھ سوگوار فضا لیے ہوئے تھا۔

متعلقہ عنوان :