موسم کی تبدیلی ،ہائیکورٹ کے وکلاء پر گائون پہن کرعدالتوں میں پیش ہونے کی شرط ختم

اتوار 24 مارچ 2019 16:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2019ء) موسم کی تبدیلی کیساتھ ہی لاہور ہائیکورٹ کے وکلاء پر گائون پہن کرعدالتوں میں پیش ہونے کی شرط ختم کردی گئی۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس سردار محمد شمیم خان کی منظوری سے عدالت عالیہ میں پیش ہونے کے لئے وکلاء پر عائد گائون لازمی پہننے کی پابندی اٹھا لی گئی،ہائیکورٹ کی جانب سے جاری ہونیوالے نوٹیفکیشن کے مطابق اب 25مارچ سے موسم گرما کے اختتام تک وکلاء گائون نہیں پہنیں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ہائیکورٹ ملتان بنچ اور ہائیکورٹ بہاولپور بنچ میں بھی وکلا بغیر گائون ہی پیش ہوسکیں گے، موسم گرما میں وکلاء گائون کی جگہ سیاہ رنگ کا کوٹ ہی استعمال کریں گے جبکہ کوٹ کیساتھ سیاہ نکٹائی اور سیاہ پتلون پہنیں گے۔