جیلانی پارک میں جشن بہاراں کی مناسبت سے پی ایچ اے ا و ر رائل کینائن آل بریڈ کیٹ شو کا اہتمام

اتوار 24 مارچ 2019 16:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2019ء) جیلانی پارک میں جشن بہاراں کی مناسبت سے پی ایچ اے ا و ر رائل کینائن آل بریڈ کیٹ شو کا اہتمام کیا۔شہریوں نے کیٹ شو میں پرشیئن ،سائمیز ،ہیمالائن ،سیمی پرشیئن، پکی فیس، ڈول فیس، پنچ، ایکسٹریم پنچ، ٹرپل کوٹڈ سمیت دیگر اقسام کی بلیوں کو مقابلوں کیلئے پیش کیا۔

(جاری ہے)

کیٹ شو کے جج کرنل (ر)کے ایم روئے نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ لاہور میں کیٹ شو کا انعقاد پہلی مرتبہ کیاجارہاہیاسکامطلب ہیکیٹس کونظرانداز کیاجاتارہاہے،ڈوگ شوز کا انعقاد تو مختلف شہروں میں ہوتارہتاہے لیکن کیٹ شو اس طرح سے نہیں ہوتے،ایسے شوز سے پاکستان کا سوفٹ امیج سامنے آتا ہے،دنیا کو پتا چلتا ہے کہ پاکستانی جانوروں سے بھی محبت کرتے ہیں یہ واقعی امن پسند قوم ہیں۔

انہونے کہاکہ ایسے شوز کیلئے سرکاری اور غیرسرکاری اداروں کو کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :