دودھ میں ملاوٹ کر نیوالوں کے خلاف صوبہ بھر میں سخت کارروائیاں کی جارہی ہیں‘سمیع اللہ چودھری

حکومت پنجاب قوم کی جڑیں کھوکھلی کرنیوالے ملاوٹ مافیا کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے پر عزم ہے‘صوبائی وزیر

اتوار 24 مارچ 2019 16:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2019ء) صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چودھری نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب قوم کی جڑیں کھوکھلی کرنیوالے ملاوٹ مافیا کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے پر عزم ہے،دودھ میں ملاوٹ کر نیوالوں کے خلاف صوبہ بھر میں سخت کارروائیاں کی جارہی ہیں۔صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چودھری نے کہاکہ ملاوٹی دودھ کی روک تھام کیلئے ہفتہ وار ناکے لگا کر چیکنگ کی جاتی ہے۔

پاسچرائزیشن قانون پر عملدرآمد کے حوالے سے لائحہ عمل پر تیزی سے کام جاری ہے۔محفوظ خوراک کی فراہمی کیلئے کارروائیوں کے ساتھ ساتھ فوڈ ورکرز کی ٹریننگ بھی کی جارہی ہے۔صوبہ بھر میں پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹریننگ سکولز کا قیام مشن کی تکمیل کا حصہ ہے۔صحت دشمن عناصر کی سرکوبی کیلئے گزشتہ چھ ماہ میں کاروائیاں ماضی کی نسبت دوگنا ہوئیں۔

(جاری ہے)

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں تمام ٹیم پوری محنت اور لگن سے کام کر رہی ہے۔

صوبائی وزیر خوراک نے کہاکہ پنجاب کا ہر کونہ ملاوٹ سے پاک کرنا اولین ترجیح ہے۔پنجاب فوڈ اتھارٹی صوبہ بھر میں عوام تک پہنچنے والی خوراک کا محافظ اورذمہ دار ادارہ ہے۔انہوںنے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب کا ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کا اعلان خوش آئند اور حوصلہ افزا ہے۔ملاوٹ مافیا کے خاتمے کیلئے کسی بھی دبا کو خاطر میں نہیں لایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :