Live Updates

فضل الرحمان کو اسلام سے زیادہ اسلام آباد سے دوری کی فکر کھائے جا رہی ہے، فواد چوہدری

بلاول ابھی ابو بچاؤ مہم پر ہیں بعد میں ابو نکالو مہم پر ہوں گے،فضل الرحمان سے ہاتھ ملایا جائے تو انکی آنکھوں میں آنسو ہوتے ہیں،وزیراطلاعات

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 24 مارچ 2019 17:13

فضل الرحمان کو اسلام سے زیادہ اسلام آباد سے دوری کی فکر کھائے جا رہی ..
اسلا م آباد(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ2019ء) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو اسلام کی فکر نہیں ہے انہوں اسلام آباد سے دوری کی فکر کھائے گا رہی ہے۔ فضل الرحمان 1988کے بعد پہلی بار اسمبلی سے دور ہوئے ہیں اس لیے انہیں زیادہ تکلیف ہے، خورشید شاہ اور فضل الرحمان کا دکھ مشترک ہے۔ فواد چوہدری اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے بات کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ بلاول کو بڑے مسائل پر بات کرنی چاہیے، ابو بچاؤ مہم کے لیے ابھی بڑا وقت ہے، یہ مہم ابھی بہت دیر تک چلے گی اس کے بعد بلاول کو ابو نکالو مہم بھی چلانی پڑے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ ملک میں بہتری آرہی ہے، ملک استحکام کی طرف جا رہا ہے، ملکی اداروں میں بھی بہتری آئی ہے اور چھوٹی کرپشن بہت کم ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت جامع منصوبہ بندی کے تحت آگے بڑھ رہی ہے، اس سے پہلے حکمرانوں کو بتا ہی نہیں تھا کہ پاکستان کی کیا اہمیت ہے، عمران خان پاکستان کے ہی نہیں پورے عالمِ اسلام کے لیڈر بن رہے ہیں۔

ہماری حکومت نے پچھلی حکومتوں سے بہت سے کم قرض لیا ہے اور اس سال بہت سا قرضہ اور سود اتارنا ہے۔ تحریک انصاف حکومت نے بجلی چوری روک کر 40ارب روپے بچائے ہیں۔ پچھلے پانچ سالوں میں اتنے اہم راہنما پاکستان میں نہیں آئے جتنے تحریک انصاف کی حکومت کے ابتدائی ماہ میں آئے ہیں۔ مہاتیر محمد اور محمد بن سلمان کے پاکستان کے دورے بہت اہم تھے۔ اب پاکستان دنیا میں مضبوط قوت بن کے ابھر رہا ہے اسی لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات مزید بہتر ہو رہے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ نئے پاکستان میں ہر رنگ، نسل اور ذات کے لوگوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان اور خورشید شاہ کی بھی باری آنے والی ہے، بلاول اور پیپلز پارٹی کا اصل مسئلہ جعلی اکاؤنٹس کے خلاف کاروائی ہے۔ ہم نے مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف دہشت گردی کی دفعات نہیں لگائیں۔ فواد چوہدری نے کہا کہ یہ کہنا ٹھیک نہیں کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہیں ہو رہا، نیشنل ایکشن پلان میں واضح لکھا ہے کہ جہاد صرف ریاست کر سکتی ہے۔ انہوں نے مریم نواز اور بلاول بھٹو کو مشورہ بھی دیا کہ انہیں کچھ دیر کوئی نوکری کر لینی چاہیے تا کہ کچھ سیکھ لیں ابو کے پیسوں پر سیاست کرنا ٹھیک نہیں ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات