Live Updates

مسلم لیگ (ن) لاہور نے گرفتاری لیگی کارکنوں کی رہائی کیلئے 24گھنٹوں کی ڈیڈ لائن دیدی

نواز شریف نے دھرنے کے دوران آخری حد تک برداشت کیا ، عمران خان چند سو کارکنوں کا پر امن اجتماع برداشت نہیں کرتے چادر اور چار دیواری کو پامال کیا گیا،کہنے کو جمہوری دور ہے لیکن آمریت مسلط کی گئی ہے‘جنرل سیکرٹری لاہور خواجہ عمران نذیر کا ردعمل

اتوار 24 مارچ 2019 17:40

مسلم لیگ (ن) لاہور نے گرفتاری لیگی کارکنوں کی رہائی کیلئے 24گھنٹوں کی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2019ء) مسلم لیگ (ن) لاہور کے جنرل سیکرٹری و رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر نے گرفتاری لیگی کارکنوں کی رہائی کیلئے 24گھنٹوں کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف نے دھرنے کے دوران آخری حد تک برداشت کیا ، عمران خان چند سو کارکنوں کا پر امن اجتماع برداشت نہیں کرتے ۔انہوں نے اپنے بیان میں لیگی کارکنوں کی گرفتاریوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ روز (ن)لیگی کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ،چادر اور چار دیواری کو پامال کیا گیا،میں لاہور پولیس کے اس آمرانہ فعل کی مذمت کرتا ہوں،میں توقع رکھتا ہوں لاہور پولیس ہماری بھی ہے،لاہور پولیس سلیکٹڈ اور آمرانہ حکمرانوں کے دبا میں آکر کوئی ایسا اقدام مت کریں جس سے آپ کی عزت میں کمی واقع ہو۔

(جاری ہے)

خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ کہنے کو جمہوری دور ہے لیکن آمریت مسلط کی گئی ہے،عمران نیازی یاد کریں کہ کتنے عرصے تک اسلام آباد بند کر کے بیٹھے رہے تھے۔نوازشریف کا ظرف دیکھیں کہ دھرنے پر آپ کے خلاف ایف آئی آر نہیں کاٹی آپ کو آخری حد تک برداشت کیا،عمران خان چند سو کارکنوں کا پرامن اجتماع بھی برداشت نہیں کرتے ،اپنے اندر برداشت کی عادت ڈالے۔

انہوں نے کہا کہ کنٹینر آفر کرنے والے نیازی صاحب کل آپ کہاں تھے۔ہمارے کارکنوں پر تشدد کیا گیا ،میں اور میری پارٹی اس کی مذمت کرتی ہے اورچوبیس گھنٹے کا الٹی میٹم دیتے ہیں کہ کارکنوں کو رہا کریں۔واضح رہے کہ ہفتہ کے روز کوٹ لکھپت جیل کے باہر لیگی کارکنوں کے مسافر ٹرین روک کر احتجاج کیا تھا جس پر پولیس نے دو سو سے زائد لیگی کارکنوں کے خلاف درج کیا تھا اور متعدد کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات