راولپنڈی،12ویں نیشنل ٹین پین بائولنگ چمپئن شپ کا آغاز لیثرر سٹی بائولنگ کلب جناح پارک میں ہو گیا

اتوار 24 مارچ 2019 18:10

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2019ء) 12ویں نیشنل ٹین پین بائولنگ چمپئن شپ کا آغاز اتوارکو لیثرر سٹی بائولنگ کلب جناح پارک میں ہو گیا۔ پاکستان ٹین پیں بائولنگ فیڈریشن کے زیراہتمام اور لیثرر سٹی بائولنگ کلب جناح پارک راولپنڈی کے تعاون سے چمپئن شپ23 مارچ سے 30 مارچ تک لیثرر سٹی بائولنگ کلب جناح پارک راولپنڈی میں کھیلی جائے گی۔

جس میں ملک بھر سے کھلاڑی حصہ لیں گے۔ ایونٹ کے پہلے روز ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں کرنل ریٹایرڈ نعیم بھٹی انچارج جنا ح پارک راولپنڈی نے بطور مہمان حصوصی شرکت کی۔ ایونٹ کا افتتاح کرنل ریٹایرڈ نعیم بھٹی نے بال ترو کرکے ایونٹ کا آغاز کیا۔ایونٹ کے پہلے روز خواتین کے درمیان مقابلے کئے گئے جس میں روشی نے عمدہ کھیل کا مظایرہ کرتے ہوئے دو گیموں میں 234 ٹوٹل سکور کیساتھ اور شازیہ نئیر نے 233 سکور کیساتھ، نور نے 231 سکور کیساتھ جبکہ روزینہ علی نے 222 سکور کیساتھ فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا جو کہ اگلے دن کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سکیرٹری جنرل پاکستان ٹین پیں بائولنگ فیڈریشن اعجاز الرحمان نے کہا کہ 12ویں نیشنل ٹین پین بائولنگ چمپئن شپ ایک قومی سطح پر ایونٹ ہے جوکہ 30 مارچ تک کھیلا جائے گا۔ جس میں پروفیشنل اور نن پروفیشنل کھلاڑیوں میں مقابلے ہونگے۔جس سے کھیل کیساتھ عوام کو بھی تفریخ کا موقع ملیں گا۔