Live Updates

افتخار درانی کی بختاوربھٹو پر کڑی تنقید، زرداری کی کرپشن یاد دلا دی

بختاوربی بی کوابو کی کرپشن کا علم ہوتا توتبصرہ آرائی گریز کرتیں، بختاوربی بی کی معلومات نہایت ناقص ہیں، وہ کرپشن بارے اتنا ہی جانتی ہیں جتنا زرداری کی اجازت سے ان کو بتایا جاتا ہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی کا ردعمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 24 مارچ 2019 18:26

افتخار درانی کی بختاوربھٹو پر کڑی تنقید، زرداری کی کرپشن یاد دلا دی
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24 مارچ 2019ء) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی افتخار درانی نے بختاور بھٹو کو آڑے ہاتھوں لے لیا، انہوں نے کہا کہ بختاوربی بی کووالد کی کرپشن کا علم ہوتا توتبصرہ آرائی گریز کرتیں، بختاوربی بی کی معلومات نہایت ناقص ہیں، بختاوربی بی ابو کی کرپشن بارے اتنا ہی جانتی ہیں جتنا زرداری کی اجازت سے ان کو بتایا جاتا ہے۔

معاون خصوصی افتخار درانی نے اپوزیشن رہنماؤں کے وزیراعظم اوروفاقی حکومت پرزبانی حملوں پر ردعمل میں خورشید شاہ، بختاور زرداری اورعابد شیرعلی کوجواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اس وقت کرپشن بچاؤ تحریکیں شروع ہورہی ہیں۔ کوئی ماموں کی چوری بچا رہا ہے توکوئی والد کی لوٹ مارپرپہرہ دے رہا ہے۔ جن لوگوں کا اوڑھنا بچھونا کرپشن ہے وہ وزیراعظم پرتنقید کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بختاوربی بی کی معلومات نہایت ناقص اورمحدود ہیں۔ بختاوربی بی ابو کی کرپشن بارے اتنا ہی جانتی ہیں جتنا زرداری صاحب کی اجازت سے بتایا جاتا ہے۔ بختاور بی بی  زردرای کیخلاف اومنی گروپ اور جعلی اکاؤنٹس کیس میں کارروائی سے لاعلم ہیں۔ اگر بختاوربی بی کو علم ہوتا تو تبصرہ آرائی سے دامن بچا لیتیں۔ خورشید شاہ اپنے ارتقائی سفرکے اسیراسی قسم کی بیان بازی پرمجبورہیں۔

شاہ صاحب زرداری صاحب کے احتساب پربرا مناتے ہیں۔ سپریم کورٹ وزیراعظم عمران خان کوصادق وامین قراردے چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ جس طرح شوکت خانم اسپتال کے خلاف مہم جوئی کی گئی۔ عوام نے اتنی ہی محبت سے شوکت خانم اسپتال کا تحفظ کیا۔ واضح رہے سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی بختاوربھٹونے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم پرتنقیدی ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کرپٹ اشرافیہ الیکشن اورآف شورکمپنیاں چھپاتی ہے،مختلف اقسام کی عالمی جائیدادیں خریدتی ہے،رہتے فنی گالہ میں ہیں،ٹیکس ایک لاکھ اداکرتے ہیں۔

بختاور بھٹو زرداری نے کہاکہ پھر یہ بہادری کیساتھ لوگوں کو ٹیکسز پر لیکچر دیتے ہیں ،بختاور بھٹو نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ پہلے گھرسے شروع کرو،علیمہ خان کی دولت واپس لائیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات