راولپنڈی آرٹس کونسل میں یوم پاکستان کی تقریبات کے سلسلے میں میوزیکل شو

ثقافتی میدان میں پنجاب آرٹس کونسل ایک متحرک ادارہ ہے جوپنجاب کی ثقافت کا امین ہے،تانیہ سہیل ڈائریکٹر آرٹس کونسل

اتوار 24 مارچ 2019 18:30

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2019ء) یوم پاکستان کی تقریبات کے سلسلے میں آرٹس کونسل کے زیراہتمام میوزیکل شوکا اہتمام کیا گیا جس کی مہمان خصوصی ڈائریکٹر آرٹ اینڈکلچرپنجاب آرٹس کونسل تانیہ سہیل تھیں۔میوزیکل شومیں نوجوان گلوکاروں اپنی صلاحیتوں کے جوہردکھائے ۔ناہیدمنظور اور ڈائریکٹرآرٹس کونسل وقاراحمدان کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر آرٹ اینڈ تانیہ سہیل کا کہنا تھا کہ کلچرپنجاب آرٹس کونسل اوراس کے ذیلی اداروں نے ہمیشہ نوجوان فنکاروں کی حوصلہ افزائی کی ہے اورپلیٹ فارم مہیا کیا ہے۔انھوں نے کہا کہ ثقافتی میدان میں پنجاب آرٹس کونسل ایک متحرک ادارہ ہے جوپنجاب کی ثقافت کا امین ہے۔ناہیدمنظورنے اپنے خطاب میں کہا کہ آ ج کے نوجوان فنکار کل کے بڑے فنکارہوں گے اورملک کا نام روشن کریں گے۔

ڈائریکٹرآرٹس کونسل وقاراحمدنے مہمانوں کوخوش آمدیدکہتے ہوئے کہا یوم پاکستان ملی جذبے اورحب الوطنی سے منایا جا رہا ہے اوراس میں ہرطبقہ فکرکے لوگ شریک ہیں۔میوزیکل شومیں سینئرآرٹسٹ مسعودخواجہ اورڈاکٹرناہیداخترنے میزبانی کے فرائض انجام دیے جس میں لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔