ماں نے آشنا کی محبت میں سگی بیٹیوں کو نہر میں ڈبو کر قتل کر دیا

خانیوال کی عورت نے آشنا کے ساتھ فرار ہوتے ہوئے بیٹیوں کو نہر میں پھینک دیا

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 24 مارچ 2019 18:30

ماں نے آشنا کی محبت میں سگی بیٹیوں کو نہر میں ڈبو کر قتل کر دیا
خانیوال(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ2019ء) سفاک ماں نے آشنا کے کہنے پر اپنی دو بیٹیوں کو نہر میں گرا کر قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق خانیوال کی ایک خاتون جس کا شوہر پاکستان سے باہر کام کرتا تھا کہ اس کا رابطہ ٹیلیفون پر ایک شخص کے ساتھ ہوا اور وہ اس کے ساتھ محبت میں مبتلا ہو گئی، خاتون نے بتایا کہ اس شخص نے اس کے ساتھ بہت سے وعدے کیے اور وہ اس کے بہکاوے میں آ گئی۔

اسکا مزید کہنا تھا کہ اس کا خاوند جب آتا تھا تب بھی ان دونوں کے درمیان لڑائیاں جھگڑے ہی ہوتے رہتے تھے جن کی وجہ سے اس کی زندگی میں سکون نہیں تھا اسی لیے وہ دوسرے شخص سے باتیں کرنے لگی اور ایک رات اس کے بہکاوے میں گھر سے نکل آئی اور دونوں بیٹیوں کو بھی ساتھ لے آئی۔ خاتون نے پہلے بیان میں بتایا کہ اس نے گھریلو حالات سے دل برداشتہ ہو کر گھر سے بھاگنے کا فیصلہ کیا اور دونوں بیٹیوں کو نہر میں پھینک دیا جبکہ بعد میں اس نے بیان بدلتے ہوئے کہا کہ وہ محبوب کے کہنے پر گھر سے بیٹیوں سمیت بھاگی لیکن جب وہ نہر پر اپنے آشنا کا انتظار کر رہی تھی تو اس کے آشنا نے آ کر اس کی ایک بیٹی کو نہر میں پھینک کر اسے کہا کہ دوسری کو تم پھینکو،اس اس نے اسے تھپڑ بھی مارے جس پر اس نے اپنی بیٹی کو نہر میں پھینک دیا۔

(جاری ہے)

خاتون نے بتایا کہ یہ واقعہ رات دو بجے پیش آیا۔ اس کے بعد پولیس نے دونوں بچیوں کی لاشیں نہر سے برامد کر کے پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیں اور خاتون کو اس کے آشنا سمیت گرفتار کر لیا۔

متعلقہ عنوان :