دوسر ے ون ڈے کے دوران عالمی چیمپئن آسٹریلیا کو بڑا دھچکا

فاسٹ باﺅلر جائی رچر ڈ سن کندھا اتر نے کے باعث دوسر ے ون ڈے سے باہر ہوگئے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار مارچ 18:38

دوسر ے ون ڈے کے دوران عالمی چیمپئن آسٹریلیا کو بڑا دھچکا
شارجہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24مارچ 2019ء) آسٹریلوی فاسٹ باﺅلر جائی رچر ڈ سن کندھا اتر نے کے باعث دوسر ے ون ڈے سے باہر ہوگئے ہیں۔ پاکستا ن کے خلاف دوسر ے ون ڈے کے دوران 11ویں اوور کی پانچویں وکٹ پر22سالہ رچرڈسن نے مڈ وکٹ باﺅنڈری پر چوکا روکنے کی کوشش کی تاہم ان کا کندھا زور سے زمین سے ٹکرایا جس کے فوری بعد انہوں نے ڈریسنگ روم کی جانب مدد کا اشارہ کیا اور ٹیم ڈاکٹر انہیں میدان سے باہر لے گئے ۔

(جاری ہے)

رچرڈ سن اب دوسرے ون ڈے میں مزید کوئی حصہ نہیں لیں گے اور آسٹریلوی ٹیم کے لیے فکر مندی کا مقام یہ ہے کہ رچرڈسن کی انجری کتنی سنجیدہ نوعیت کی ہے کیوں کہ ورلڈ کپ اب صرف2ماہ دور ہے اور وہ حالیہ کچھ عرصے میں آسٹریلیا کے کامیاب ترین باﺅلر ثابت ہوئے ہیں ۔جائی رچرڈسن اس میچ میں آسٹریلیا کے کامیاب باﺅلر ثابت ہوئے اور اپنے5اوورز میںمحض16رنز دے کر2وکٹیں حاصل کیں،ان کی جگہ کپتان ایرون فنچ نے باﺅلنگ کرتے ہوئے حارث سہیل کی وکٹ حاصل کی،انہوں نے بھارت کے خلاف آخر ی تین ون ڈے میچز میں بھی8وکٹیں حاصل کی تھیں،رچرڈسن اب تک12ون ڈے میچز میں26.33کی اوسط سے24وکٹیں اپنے نام کرچکے ہیں ۔             









متعلقہ عنوان :