ئ*منصب ختم نبوت و رسالت کا دفاع جنت میں جانے کا آسان راستہ ہے،عالمی مجلس تحفظ نبوت

اتوار 24 مارچ 2019 19:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2019ء) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت پاکستان کے سیکرٹری جنرل مولانا عزیز الرحمن جالندھری نے مرکز ختم نبوت لاہور میں علماء اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ منصب ختم نبوت و رسالت کا دفاع جنت میں جانے کا آسان راستہ ہے ختم نبوت کے پہلے شہید حضرت سیدناحبیب ابن زید انصاری ؓ ہیں انہوںنے شہادت تو قبول کرلی لیکن مسیلمہ کذاب کی جعلی اور جھوٹی نبوت کونہیں چلنے دیا انہوںنے کہاکہ سیدنا ابوبکر صدیق ؓ نے مسیلمہ کذاب کے قلع قمع کے لیے حضرات صحابہ کرام ؓ کا لشکر روانہ کیااورمسیلمہ کذاب کے فتنہ ارتداد کو ان کے انجام تک پہنچایا ۔

تمام مسلمان اپنی اگلی نسلوں کورعقیدہ ختم نبوت سے روشناس کراکر انکے ایمان بچانے کے تحفظ کا ذریعہ بنیں۔

(جاری ہے)

تحریک ختم نبوت 1953ء میں شہید ہونے والے دس ہزار فرزندان اسلام نے اپنے مقدس خون کا نذرانہ پیش کرکے پاکستان کو قادیانی ریاست بننے سے بچایااور وطن عزیز کی نظریاتی وجغرافیائی سرحدوں کا دفاع کیاانہوں نے کہاکہ یہ انہی شہداء کے خون کا صدقہ ہے کہ لاہوری وقادیانی مرزائی 1974ء میں پارلیمنٹ کے فلور پر غیر مسلم اقلیت قرار دیئے گئے ۔

اس موقع پر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ساہیوال کے مبلغ مولانا عبدالحکیم نعمانی، جامعہ خیرالمدارس ملتان کے ناظم تعلیمات مولانامیمون احمد، لاہور کے مبلغ مولانا عبدالنعیم، مولانا سید ضیاء الحسن شاہ، مولانا عبدالعزیز، مولانا خالدمحمود، قاری ظہورالحق، مولاناسید عبداللہ شاہ، مولانا سعید وقار، میاں محمدمشتاق سمیت کئی کارکنان موجود تھے ۔

انہوںنے کہاہے کہ حکمرانوںکی مدارس اورعلماء دشمنی میں اس قسم کے واقعات رونماہورہے ہیں حکمران مدارس اور مساجد کے خلاف جوزبان استعمال کررہے ہیں اس کا منفی نتیجہ ہے کہ اس قسم کے دلخراش واقعات سامنے آرہے ہیں ۔علماء نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کی طرف سی31مارچ کوسرگودھا میں منعقد ہونیوالے تحفظ ناموس رسالت اور تحفظ ختم نبوت ملین مارچ میں بھرپور شرکت کرینگے ۔