ًمفتی تقی عثمانی پر قاتلانہ حملے کو تین روز گزرگئے ، گولیوں کے خول کا فرانزک نہ ہوسکا

اتوار 24 مارچ 2019 19:20

ًمفتی تقی عثمانی پر قاتلانہ حملے کو تین روز گزرگئے ، گولیوں کے خول کا ..
ص کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2019ء) مفتی تقی عثمانی پر قاتلانہ حملے کو تین روز گزرگئے مگر گولیوں کے خول کا فرانزک نہ ہوسکا پولیس کے مطابق فرانزک سسٹم اپ گریڈ نہیں ہے سسٹم کو اپ گریڈ ہونے میں مزید دو دن لگ سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ وقوعہ سے ملنے والی گولیوں کا فرانزک مینول طریقے سے نہیں کیا جائے گا، ایکوریسی کیلیے ڈیجیٹل بلٹ ٹریکجٹری تیار کی جائے گی واضح رہے کہ 22 مارچ جمعہ کے روز کراچی کے علاقے نیپا چورنگی پر نامعلوم ملزمان نے تین اطراف سے معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی کی گاڑی پر فائرنگ کی تھی جس سے ان کے دو گارڈ شہید ہوگئے تھے۔ جبکہ مفتی تقی عثمانی بال بال بچے۔ گاڑی میں ان کے ہمراہ اہلیہ اور دو پوتے بھی تھے۔#