ًکوئٹہ شہر میں بغیر پروٹوکول کے گھوم کر احسا س ہوا کہ بلوچستان اب پرامن ہے ،سرفرازاحمد

c بلوچستان میں کرکٹ کی بہتری کے لئے اقدامات اٹھانے کی ضرور ت ہے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے اکیڈمی بنائی جائیگی،فرنچائز اونر ندیم ملک اور قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی گفتگو

اتوار 24 مارچ 2019 19:21

pکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2019ء) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فرنچائز اونر ندیم عمر اورقومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ آج کوئٹہ شہر میں بغیر پروٹوکول کے گھوم کر احسا س ہوا کہ بلوچستان اب پرامن ہے لوگ یہاں آسکتے ہیں اور آزادی کے ساتھ گھوم پھر سکتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں کرکٹ کی بہتری کے لئے اقدامات اٹھانے کی ضرور ت ہے اس سلسلے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے اکیڈمی بنائی جائیگی تاکہ مقامی ٹیلنٹ کو آگے آنے کا موقع ملے بلوچستان پرامن ہے اور یہاں کے لوگ مہمان نواز اور محبت کرنے والے ہیں ،کوئٹہ میں جلد ہی اکیڈمی بنائی جائیگی جس میں بلوچستان کے ہو نہار نوجوانوں کو کرکٹ کی تربیت دی جائیگی ،پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ جیتنے کے لئے پر عزم ہے اگر ورلڈ کپ جیتنے میں کامیاب رہے تو سب سے پہلے کوئٹہ آئیں گے،یہ بات انہوں نے اتوار کو گورنر ہاس کوئٹہ میں وزیراعلی بلوچستان کی جانب سے اپنے اعزاز میں دئیے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کہی ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ بلوچستان کا منفی رخ بہت زیادہ اجاگر کیا گیا ہے جس کی وجہ سے لوگ یہاں آنے سے کتراتے ہیں لیکن آج کوئٹہ شہر میں بغیر پروٹوکول کے گھوم کر احسا س ہوا کہ بلوچستان اب پرامن ہے لوگ یہاں آسکتے ہیں اور آزادی کے ساتھ گھوم پھر سکتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں کرکٹ کی بہتری کے لئے اقدامات اٹھانے کی ضرور ت ہے اس سلسلے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے اکیڈمی بنائی جائیگی تاکہ مقامی ٹیلنٹ کو آگے آنے کا موقع ملے انہوں نے کہا کہ 2ماہ بعد ورلڈ کپ ہے جس کی تیاری جاری ہے عوام پاکستان ٹیم کو بھر پور سپورٹ کرے انشا اللہ ورلڈ کپ جیت کر کوئٹہ ٹرافی لائیں گے ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے کہا کہ وزیراعلی بلوچستان اور کمانڈر سدرن کمانڈ کا شکر گزار ہوں کہ جنہوں نے توقعات سے کئی زیادہ اچھا ویلکم کیا ، کوئٹہ کے عوام کی ٹیم سے محبت اور کرکٹ کے لئے جنون نے مجھے لاجواب کردیا ہے کوئٹہ کو بلوچستان کے عوام نے ہمیشہ سپورٹ کیا جس پر انکا شکر گزار ہوں ،انہوں نے کہا کہ صوبے میں کرکٹ کے فروغ کے لئے کرکٹ اکیڈمی قائم کریں گے جبکہ با صلاحیت نوجوانوں کا ٹورنامنٹ کروا کرکے ان میں سے بہترین کھلاڑیوں کی تربیت کی جائیگی جبکہ آئندہ سال کوئٹہ کے کھلاڑیوں کو ٹیم کا حصہ بنایا جائیگا انہوں نے کہا کہ بلوچستان کوماضی میں نظر انداز کیا گیا جس کی وجہ سے یہ علاقہ پسماند ہ ہے لیکن اب بلوچستان کی ترقی کے لئے اقدامات کیے جارہے ہیں جس سے یہاں کے ہنر مند نوجوانوں کو آگے آنے کا موقع ملے گا ،انہوں نے کہا کہ کہا جاتا ہے کہ بلوچستان محفوظ نہیں میرے خیال میں یہ تاثر درست نہیں آج دنیا کو معلوم ہوجائیگا کہ بلوچستان پرامن اور محفوظ ہے اور ہم یہاں محدود پروٹوکول میں بازار کا چکر لگا کر آئے ہیں انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل پورے ملک کو جوڑنے کا ایک بہترین اقدام ہے جس سے پورے ملک میں یکجہتی کا پیغام گیا ہے۔