اسلام آباد،تھانہ نو ن پولیس نے ڈکیت گینگ کے 6ملزمان گرفتار لئے

- ملزمان سے لو ٹا گیا مال مسروقہ ، لاکھو ں روپے ما لیت کے طلا ئی زیو رات ، موبائل فون اوروارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن بھی برآمد

اتوار 24 مارچ 2019 19:21

۳ اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2019ء) تھانہ نو ن پولیس نے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گروہ کے 06ملزمان کوگرفتار کرتے ہوئے لو ٹا گیا مال مسروقہ ، لاکھو ں روپے ما لیت کے طلا ئی زیو رات ، موبائل فون اوروارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن بھی برآمد کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ نون پولیس کے سب انسپکٹر منصور احمد نے دیگر پولیس ملازمین کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی نیت سے جمع ہونے والے ملزمان تصویر گل ، نذیر احمد، عمر ان گل ،وزیر شاہ میر جنت شاہ کو گرفتار کر لیا ، ملزمان سے طلا ئی کا نٹے ، دو جو ڑ ی طلا ئی ٹا پس ، تین عدد طلا ئی انگو ٹھیا ں ، طلا ئی گا نی ، طلا ئی چین ، مو با ئل فون اور وارداتو ں میں استعمال ہو نیو الا اسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا ، ابتدائی کے دوران ملزمان نے نو ن ، ترنول، جھنگی سیداںاور راولپنڈی کے علا قوں میںمتعددوارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ملزمان کے خلاف تھانہ نو ن میں پا نچ مقدما ت درج ہیں ،ملزمان دروازے تو ڑ کرگھر وںمیں داخل ہو تے اور گن پو ائنٹ پر گھر والو ں کو لو ٹتے تھے ،مزید تفتیش جاری ہے۔مقدمہ کے تفتیشی کے مطابق اس گر وہ کے دیگر ساتھی ملزمان کی گرفتار ی کے لیے چھا پے مار ے جا رہے ہیں ، جن کو جلد ہی گرفتار کرکے ما لمسروقہ بر آمد کیا جا ئے گا ۔۔۔۔۔