پولیس اہلکار نےدھکا دے کربھکاری عمررسیدہ خاتون کولہولہان کردیا
متعلقہ پولیس اہلکاروں کیخلاف کاروائی کی جائے اور جلد ازجلد معطل کیا جائے۔ اہل علاقہ کا ڈی پی اولوئردیر سے مطالبہ
ثنااللہ ناگرہ اتوار 24 مارچ 2019 20:16
(جاری ہے)
اہل علاقہ نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ پولیس اہلکار کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے اور پولیس اہلکار کو معطل کرکے سزا دی جائے۔
واضح رہے خیبرپختونخواہ حکومت کا دعویٰ ہے کہ پولیس کلچر تبدیل ہوگیا ہے، خیبرپختونخواہ میں پولیس عوامی پولیس بن چکی ہے۔ پولیس کو انسانی اخلاقیات اور حقوق کے تحفظ کا احساس ہے۔ پولیس میں بھرتیاں بھی میرٹ پر کی گئی ہیں ۔ پولیس کو سیاست سے پاک کردیا گیا ہے۔لیکن ان تمام دعوؤں کی قلعی اس وقت کھل جاتی ہے جب پولیس کے اس طرح کے اقدامات سامنے آتے ہیں جس میں انسانی حقوق کی کھلم کھلی خلاف ورزی کی جاتی ہے۔ لیکن دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا کہ وہ صوبے میں روزگار کے فروغ اور غربت کے خاتمے کے لئے صنعتی شعبے کی بحالی اور ترقی کو فوقیت دے رہے ہیں، حکومت کی پالیسی ہے کہ ہنر مند اور غیر ہنرمند افراد کو روزگار فراہم کیا جائے، حکومت کی اس پالیسی سے تمام اضلاع یکساں مستفید ہو ں گے، تحریک انصاف کی حکومت میں ہر ضلعے اور علاقے کو اس کاحق ملے گا، اگرچہ وہ خود سوات سے تعلق رکھتے ہے تاہم وہ پورے صوبے کو اپنا گاؤں سمجھتے ہیں، ان کی کوشش ہے کہ ہر علاقے میں جائیں اور لوگوں کے مسائل حل کریں۔ انہوں نے درگئی میں ٹیکنیکل یونیورسٹی نوشہرہ کے کیمپس کا قیام یقینی بنانے ، درگئی ہسپتال میں سٹاف کے لئے رہائش اور ہسپتال کی دیگر ضروریات کے لئے سکیم رواں اے ڈی پی میں ڈالنے، چلڈرن پارک بنانے ، برنگ ٹنل کے ذریعے درگئی کو موٹر وے سے منسلک کرنے اور سڑکوں کی بحالی کے لئے وسائل فراہم کرنے کا اعلان کیا۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.