Live Updates

م*کرپٹ سیاستدانوں پرجھاڑو پھرتے دیکھ کرخورشید شاہ منت سماجت پر آگئے،حلیم عادل شیخ

ٌاب کوئی ڈیل یا ڈھیل نہیں دی جائیگی ، احتساب کے عمل کو مزید تیز کیا جائے گا،پی ٹی آئی رہنما

اتوار 24 مارچ 2019 21:05

&کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2019ء) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے جنرل سیکریٹری و سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا پیپلزپارٹی کے سیاسی یتیموں کے بیانات اب کسی اہمیت کے حامل نہیں رہے بلاول کے بھارت کے حق میں بیان سے عوام حقیقت سمجھ چکی ہے کہ کون ملک کے دشمن ہیں، پاکستان کی عوام محبت وطن ہے کسی بھی سیاستدانوں کو ملک کے خلاف بیان دینے کی اجازت نہیں دے گی۔

خورشید شاہ وفاق کو مشورے دینے کی بجائے صالح پٹ کے جعلی اکاؤنٹس کا سوچیں، سب کی کرپشن کا احتساب ہوگا۔ عوام کو پئسا لوٹنے والے ارب پتی بن گئے اور عوام کو مقروض بنا دیا۔ کرپٹ سیاستدانوں کے خلاف جھاڑو پھرتی دیکھ کر خورشید شاہ کا جارحانہ رویہ اب تبدیل ہوکر منت سماجت تک پہنچ چکا ہے لیکن اب کوئی ڈیل یا ڈھیل نہیں دی جائے گی۔

(جاری ہے)

احستاب کو عمل مزید تیز ہوگا۔

پیپلزپارٹی اور نواز لیگ کے دور میں کرپشن کی وجہ سے ملک انتہائی نازک حالت میں قرضوں تلے دبا رہا۔ زرداری اور نواز شریف کو عوام کی فکر نہیں تھی ان کو فکر تھی توکرپشن کے ذریعے پئسا بنانے کی۔ سندھ میں پیپلزپارٹی قیادت نے ملک کے نام پر قرضے لیکر ایان علی اور عزیر بلوچ پر خرچ کیے سندھ کی 77 فیصد عوام کو آج بھی گٹروں کا پانی پلایا جارہا۔

انڈیا کے ایجنٹ چاہتے ہیں کہ بس وہ ہر صورت میں اقتدار سے چپٹے رہیں تاکہ ان کی پاکستان میں بھی ان کی ترجمانی ہوتی رہے۔ خورشید شاہ صاحب کے لیے مشورہ ہے کہ وہ سیاست سے کنارہ کشی کرکے کھیتی باڑی کریں کیوں کہ اب نیا پاکستان ہے کسی بھی کرپٹ سیاستدان کو نہیں چھوڑا جائے گا، عوام کے ایک ایک پئسے کا حساب لیا جائے گا۔ رواں ماہ عمران خان سندھ کے دورے پر آئینگے۔ #
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات