ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کا مہاجر قومی مومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد سے ا ظہار تعزیت

اتوار 24 مارچ 2019 21:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2019ء) متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مہاجر قومی مومنٹ (حقیقی) کے چیئرمین آفاق احمد کی والدہ کے انتقال پر اپنے گہرے دکھ اور رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ایک تعزیتی بیان میں کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم آپکے ساتھ کھڑے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور تمام سوگواران کو صبر جمیل عطا کرے۔